donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Maloomati Baaten
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Aankhon Ki Sehato Safayi Ke Liye Mufeed Mashware

آنکھوں کی صحت وصفائی کیلئے مفید مشورے


    ہم میک اپ کرتے ہیں تو آنکھوں پر بے پناہ توجہ دیتے ہیں۔ آئی لائنز ، مسکارا ، سادہ سرمہ اور آئی شیڈز کے نت نئے بنائو سنگھار کرتے ہیں مگر ہم میں سے کتنی خواتین آنکھوں کی صحت کا خیال رکھتی ہیں ؟ ذراسوچئے یہی تو وہ قدرتی عطیہ ہے کہ جس کی بدولت ہم قدرت کے باکمال جلوئوں کو دیکھ پاتے ہیں۔ اگر ان میں کسی قسم کا انفیکشن یا خرابی ہوجائے تو پوری شخصیت بلکہ جسم متاثر ہوتا ہے۔ آنکھوں کے معاملے میں کسی قسم کی لاپروائی بصارت میں کمی یا اس سے محرومی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ آنکھوں کے گردسیاہ حلقوں کے علاج کیلئے ذیل میں چند گھریلو نسخے درج کئے جارہے ہیں۔ کھیرے کے اوپری حصے کے ٹکڑے ٹکڑے الگ کردیں اور باقی کھیرے کا چھلکا اتار کر اسکے گودے کو چھیل کر باریک کرلیں۔ اب اس گودے کو دو چھوٹے صاف کپڑوں میں علیحدہ علیحدہ پوٹلی بنالیں۔ دونوں پوٹلیوں کو آنکھوں پر رکھ کر آنکھیں بندکریں۔ پندرہ منٹ تک اسی حالت میں سکون سے بیٹھی رہیں، اسکے بعد پوٹلیاں ہٹا کر آنکھوں کو کھول دیں اور قدرے جھپکائیں ، اس عمل سے آنکھوں کو سکون ملے گا۔ ایک سادہ اور آسان ورزش یہ ہے کہ کمرے میں دھوپ سے بچائو کی کوشش کریں۔ یعنی پردے ڈال دیں۔ اب آنکھوں کو بند کرلیں۔ اوران پر ہتھیلیاں رکھ لیں۔ دس سے پندر ہ منٹ تک خاموش بیٹھی رہیں یا لیٹ جائیں۔ اب دونوں آنکھوں کیلئے ہاتھوں کی ہتھیلیاں بار بار تبدیل کرتی رہیں، بعد ازاں آنکھیں کھول لیں۔ دونوں آنکھوں کو بند کریں لیکن یہ خیال رہے کہ بھنوئیں آپس میں نہ ملنے پائیں۔ اب انہیں آہستہ آہستہ زیادہ کھولنے کی کوشش کریں۔ اس ورزش کو کم از کم دس مرتبہ دہرائیں۔ اگر آپ کے گھرمیں قد آدم آئینہ ہے تو اس کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے عکس کو پلکیں جھپکائے بغیر پانچ منٹ تک مسلسل دیکھنے کی کوشش کریں۔ اس سے نظر کو بے حد تقویت ملتی ہے۔ اپنی آنکھوں کی پتلیوں کو پہلے دائیں اور پھر بائیں تیزی سے گھمائیں مگر یاد رہے کہ پتلیوں کی سمت تبدیل کرتے وقت گردن کا اوپری حصہ بالکل ساکت رکھیں۔ جب تھکان بہت بڑھ جائے تب تھوڑی دیر کیلئے بستر پرلیٹ کر دونوں آنکھیں بند کریں اور ان کے اوپر برف کے پانی میں بھگوئے گئے روئی کے پھاہوں کو دس منٹ کیلئے رکھ لیں۔ اس سے آنکھوں کی تھکان دور ہوگی اور وہ بہت تر وتازہ معلوم ہوں گی۔ پلکوں کو جلدی جھپکتے ہوئے دس سے پندرہ مرتبہ اوپر نیچے ، دائیں بائیں اور اطراف میں پتلیوں کو حرکت دیں۔


سیاہ حلقوں کا علاج


     دودھ کی بالائی کا کچھ حصہ بچا کر روغن بادام میں ملالیں اور اس کی مالش حلقوں کے اطراف میں کریں۔ خیال رہے کہ مالش کا رخ باہر سے اندر کی جانب ہو۔ یہ عمل دن میں دو مرتبہ کرلیں۔ تازہ گاجر کدوکش کرکے انڈے کی زردی میں ملائیں اور اوپر دیئے گئے طریقے سے آنکھوں کے حلقوں پر مالش کریں۔ اگر حلقے گہرے ہوں تو دن میں دومرتبہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ، جلدی ہی جلد کی اصل رونق لوٹ آئے گی۔


*****************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 597