donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Maloomati Baaten
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Duniya Ke Hairat Angez Qawaneen

دنیا کے حیرت انگیز قوانین

دنیا کے بیشتر ملکوں میں ایسے حیرت انگیز قوانین بھی موجود ہیں جن کا علم اسی وقت ہوتا ہے جب آپ اس قانون کو انجانے میں توڑ چکے ہوتے ہیں۔

ریاست کی طرف سے لاگو ہونے والے قوانین کا احترام کرنا ہرملک کے شہریوں کا فرض ہوتا ہے۔ لیکن دنیا کے بیشتر ملکوں میں ایسے حیرت انگیز قوانین بھی موجود ہیں جن کا علم اسی وقت ہوتا ہے جب آپ اس قانون کو انجانے میں توڑ چکے ہوتے ہیں۔

دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں - امریکہ، یورپ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک - میں ایسے عجیب و غریب قوانین آج بھی موجود ہیں جن کی پابندی کرنے کے لیے پہلے سے ان کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ساموا کی ریاست میں بیوی کی سالگرہ کا دن بھولنا غیر قانونی ہے۔ اسی طرح  میلان میں لوگوں کو قانونی طور پر چہرے پر مسکراہٹ رکھنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ یہاں صرف تدفین یا حادثے کے واقعات میں ہی مسکرانا منع ہے۔

برطانیہ: اگرچہ برطانیہ میں میٹرو پولیٹن پولیس ایکٹ ء کے تحت بیشتر قوانین یا تو تبدیل کئے جا چکے ہیں یا پھر ان میں ترمیم ہوچکی ہے لیکن آج بھی گنتی کے قوانین ایسے ہیں جن کا شکار بننے سے پہلے تک آپ کو ان کے بارے میں قطعی علم نہیں ہوتا۔

برطانوی قانون کے تحت 'ہاوس آف پارلیمنٹ' کے اندر مرنا جرم ہے۔ کہا جاتا ہے کہ لندن میں ہاوس آف پارلیمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے اگر یہاں کسی کی موت واقع ہو جائے تو وہ شاہی روایت کے اعتبار سے اسٹیٹ تدفین کا حقدار تصور کیا جائے گا۔ اسی طرح ہاوس آف پارلیمنٹ کے اندر فوجی وردی کے ساتھ داخل ہونا غیر قانونی ہے۔

خط پر ملکہ برطانیہ کی تصویر والا ٹکٹ الٹا چپکانا غیر قانونی ہے جس پر جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہاں کرسمس کے دن 25 دسمبر کو گھر پر قیمے کی پیٹیس تیار کرنا یا کھانا غیر قانونی ہے۔

ہر شہری کے لیے ضروری ہے کہ وہ ٹی وی خریدنے کے ساتھ لائسنس خریدنا نہ بھولے کیونکہ برطانیہ میں لائسنس کے بغیر ٹی وی رکھنا غیر قانونی ہے۔

یہاں پارک یا باغیچے کی گھاس کو نقصان پہنچانا غیر قانونی ہے۔

قطار میں کھڑے لوگوں کے لیے قطار توڑ کر آگے بڑھنا غیر قانونی ہے۔

یہاں گھر کے اندر سے جواب نہ ملنے کے باوجود دروازے پر بار بار دستک دینا آپ کو مہنگا پڑ سکتا ہے جس کے لیے جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے ۔

برطانیہ کے کسی بھی شہر میں کارپیٹ یا ڈور میٹ کو جھاڑنا غیر قانونی ہے۔ صرف ڈور میٹ کو صبح آٹھ بجے سے پہلے جھاڑا جا سکتا ہے۔

یہاں سڑکوں پر بے ہودہ گانا گانا یا پرفارمنس دکھانا بھی خلافِ قانون ہے۔

وینس:  اٹلی کے شہر وینس میں سینٹ مارک اسکوائر پر کبوتروں کو دانا ڈالنا جرم ہے۔ اس کا مقصد کبوتروں کی تعداد کم کرنا ہے اور تاریخی عمارات کو نقصان سے بچانا ہے۔

جرمنی:  جرمنی کی پر ہجوم شاہراہ 'آٹو بان' پر گاڑی کا ایندھن ختم کرنا غیر قانونی ہے۔ یہاں سینڈل یا چپل پہن کر ڈرائیونگ کرنا بھی جرم ہے ۔

بارسلونا: میں شہر کی سڑکوں اور گزرگاہوں پر تھوکنا غیر قانونی ہے۔

یونان: میں اونچی ہیل کی سینڈل پہن کر تاریخی مقامات کا دورہ کرنا غیر قانونی ہے۔

ڈنمارک: میں دن کے وقت گاڑی کی ہیڈ لائٹس کو ڈِم رکھنا ضروری ہے ورنہ جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہاں ہوٹل میں اس وقت تک بل کی ادائیگی کرنا ضروری نہیں ہے جب تک آپ خود سے اس بات کا اقرار نہیں کرتے کہ آپ کا پیٹ بھر چکا ہے۔

امریکہ: ریاست ٹینیسی میں اگر آپ ڈرائیونگ کرتے ہوئے سو جائیں تو یہ جرم تصور کیا جائے گا۔

واشنگٹن میں خود کو دولت مند والدین کی اولاد ظاہر کرنا جرم ہے۔

ہونولولو ہوائی میں غروبِ آفتاب کے وقت گانا گانا غیر قانونی ہے۔

ورجینیا میں ساحل سمندر پر پکنک منانے والوں کو شائستہ گفتگو کرنا ضروری ہے کیونکہ یہاں گالی گلوچ کرنا غیر قانونی ہے۔

آسٹریلیا: میں اس جانور کا نام لینا غیر قانونی ہے جس کو آپ لنچ یا ڈنر میں کھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وکٹوریہ میں الیکٹریشن کا لائسنس نہ ہونے پر گھر کا بلب تبدیل کرنا جرم ہے۔

کینیڈا: میں کرنسی ایکٹ کے تحت دکاندار کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ ریز گاری لینے سے انکار کر سکتا ہے۔

سنگا پور: میں چیونگم چبانا اخلاقی بد تہذیبی ہی نہیں بلکہ قانونی طور پر جرم ہے۔

تھائی لینڈ: میں تھائی کرنسی 'بھات' پر موجود بادشاہ کی تصویر پر کھڑا ہونا غیر قانونی ہے۔

اس کے علاوہ برونائی، ملائشیا اور انڈونیشیا میں بدبودار پھل بس، ہوٹل یا ہوائی اڈے پرکھانا جرم

ہے۔ اسی طرح برما میں انٹر نیٹ حاصل کرنے والے کو جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
 

۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 638