donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Maloomati Baaten
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Nashta : Dimaghi Ghaza

 

ناشتہ: دماغی  غذا…


     کیا آپکو اکثر سینے میں جلن ، گیس یا تیزابیت کی شکایت رہتی ہے یا آپ مٹاپے کی طرف مائل ہورہی ہیں یا کسی چیز پر توجہ مرکوز کرنے میں دشواری محسوس کررہی ہیں تو ذرا دھیان دیجئے کہ کہیں آپ صبح کا ناشتہ تو گول نہیں کررہی ہیں ؟ اس ناشتے کو طبی ماہرین دماغی غذا (Brain food)کا بھی نام دیتے ہیں اور اسے دن بھر میں کھائی جانے والی تمام غذائوں میں سب سے اہم قرار دیاجاتا ہے۔ اب شہروں میں یہ رواج عام دیکھا جارہا ہے کہ وہاں رہنے والے افراد باقاعدگی سے ناشتہ کرنے پر عمل نہیں کرتے جس کی اہم ترین وجہ ان کی مصروف طرز زندگی ہے۔ بعض اوقات رات کو دیر سے کھانا بھی اس کا سبب ہوتا ہے۔ بعض لوگ اس خیال سے بھی ناشتہ نہیں کرتے کہ وہ اس طرح دبلے پتلے رہیں گے لیکن طبی ماہرین یہ کہتے ہیں کہ جو لوگ صبح کے وقت ناشتہ نہیں کرتے وہ کچھ عرصہ بعد فربہی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق ناشتہ زندگی کی ا ہم ضرورت ہے اور ان کا یہ کہنا ہے کہ ناشتہ متوازن ہونا چاہئے اور اس میں تمام غذائیت بخش اجزا شامل ہونے چاہئیں مثلاً کیلشیم (دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی چیزیں ) پروٹینز ، فائبر ز (ریشے دار سبزیاں ، دلیہ ) کچھ اینٹی آکسیڈنٹس (سیب ، اسٹرابیری ، کیلا ، سنگترہ وغیرہ ) اور وٹامنز۔ غذائیت بخش اجزاء پر مشتمل ناشتہ ہمارے جسم میں غذا کو جزب کرنے والے نظام (Metabolism)کو مناسب طورپر کام کرنے کے قابل رکھتا ہے۔ عام پر رات کے کھانے اور صبح کے ناشتے میں 10سے 12 گھنٹے کا وقفہ ہوتا ہے اور جسم کو اپنا کام مناسب طورپر کرنے کے لئے یہ وقفہ بہر صورت لمبا ہوتا ہے تاہم اگر صبح کاناشتہ بھی نہ کیا جائے تو جسم کے اس فاقے میںمزید چند گھنٹوں کا اضافہ ہوجاتا ہے جس سے جسم کے میٹا بولزم کے نظام کو نقصان پہنچتا ہے۔ کھانوں کے درمیان اگر وقفہ طویل ہوجائے تو اس سے نظام ہضم بھی متاثر ہوتا ہے۔ وقت پر اگر نہ جائے تو بہت سی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔ موٹاپے کے علاوہ ، سینے میں جلن ، تیزابیت ، کسی خیال یا مسئلہ پر توجہ دینے میں زیادہ وقت لینا اور آنتوں میں زخم بننا (السر ) ان بیماریوں میں سے چند ہیں۔ جو صرف ناشتہ نہ کرنے سے ہوسکتی ہیں۔ فلمی اداکاروں کو دبلا پتلا اور سلم دیکھ کر ہر کوئی ان کی طرح بننے کی کوشش کرتا ہے اور یہ سمجھتا یا سمجھتی ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے وزن کم رکھنے میں مدد ملے گی ۔ جبکہ طبی ماہرین یہ کہتے ہیں کہ لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ اگر وہ ناشتہ نہ کریں تو ان کا وزن گھٹ جائے گا لیکن یہ ایک غلط سوچ ہے۔ وزن بجائے گھٹنے کے اور تیزی سے بڑھ جائے گا۔ کیونکہ ناشتہ چھوڑ کر جب وہ دوپہر کے کھانے پرٹوٹتے ہیں تو ضرورت سے زیادہ کھا لیتے ہیں۔ 

******************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 417