donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Maloomati Baaten
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Ooni Malbusat Mausame Sarma Ki Aham Zaroorat Hain

 

اونی ملبوسات موسم سرما کی   اہم ضرورت ہیں

 

    موسم سرما جاری ہے۔ آج کل موسم سرما اپنے عروج پر ہے۔ ہر طرف لوگ گرم ملبوسات زیب تن کئے ٹھنڈی خشک ہوا سے بچنے میں مصروف ہیں۔ سرشام ہی سڑکوں پر ٹھنڈ کی وجہ سے سناٹا چھا جاتا ہے مگر جاڑے سے لطف اندوز ہونے والے اور یخ بستہ ہواسے کھیلنے والے متوالے موسم کی شدت کی پروا کئے بغیر اسکا مقابلہ کرنے کے لئے گرم ملبوسات میں خودکو چھپائے موسم کا لطف لیتے رہتے ہیں۔ 


    صبح سے لے کر رات گئے تک لوگ چمڑے کے کوٹ اوور کوٹ ، جیکٹس ، بائی ٹیک سوئٹرز مفلر ز وغیرہ لئے آتے جاتے کام کرتے گھومتے  پھرتے نظر آتے ہیں۔ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی اونی ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ گرم اونیٰ ملبوسات کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ بازاروںمیں رنگ برنگے سرئیٹرز نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ 


    ادھر سرد ہوائیں چلنا شروع ہوئیں۔ ادھر نت نئے رنگوں اور خوبصورت ڈیزائنوں کے سوئٹرز کی بہارا ٓجاتی ہے۔ سردی بڑھنے کے ساتھ سوئٹرزکوٹ وغیرہ کی خریداری میںاضافہ ہوجاتا ہے۔ بازاروں کی رونق دوچند ہوجاتی ہے۔ امیر غریب متوسط طبقوں کے بازاروں میں تمام لوگ ہی اپنی پسند ، ضرورت اور گنجائش کے مطابق خریداری کرتے ہیں۔ بازاروں سے اب صرف غریب اور متوسط طبقہ ہی مستفید نہیں ہوتا بلکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے امیروں کے بھی ہوش اڑادیئے ہیں اور وہ بھی اب ڈیفنس کلنٹن میں لگنے والے بازاروں سے سیکنڈ ہینڈ یا مسترد شدہ سوئٹرز، گرم شالیں، جیکٹس اور بچوں کے گرم کپڑے، ٹوپیاں، دستانے، جرابیں وغیرہ خریدتے ہیں۔ سردیوں میں سوئٹرز اورکوٹ وغیرہ کے علاوہ ادنیٰ چادریں بھی استعمال ہوتی ہیں تاکہ سردی کی شدت سے بچا جاسکے اوروہ ہمارے جسم کو گرم رکھیں۔ شالیں بھی مختلف ڈیزائنوں میں مل جاتی ہیں۔ ساری بھی کڑاہی والی بہت زیادہ گرم بھی اور نارمل بھی زیادہ سردی میں زیادہ گرم شال اوڑھ لی جائے اورہلکی سردی میں نارمل شال اوڑھ لی جائے۔ 


    سردی کے دنوں میں تقریبات میں جانے والی اکثر خواتین شال کا ہی استعمال کرتی ہیں کیونکہ سوئٹرز زیب تن کرنے سے ان کے خوبصورت اور قیمتی لباس کی چمک دمک چھپ جاتی ہے۔ اس مشکل سے بچنے کے لئے خواتین تو خوشنما اور جاذب نظر سوئٹرز استعمال کرتی ہیں۔  جیسے کچھ سوئٹرز میں ہم رنگ موتیوں کا کام ہوتا ہے جس کی وجہ سے سوئٹرز بہت خوبصورت لگتا ہے یا پھر کچھ خواتین خوبصورت لباس کے ساتھ خوبصورت شال اوڑھ لیتی ہیں۔ 


    اب تو شالیں بھی ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت اور جاذب نظر ملتی ہیں۔ شالوں، کوٹ پر خوبصورت کڑھائی بھی کی جاتی ہے۔ لیڈیز کوٹ نوجوان لڑکیوں کو بہت زیادہ بھاتے ہیں۔ جن پر دھاگے یا کلبتو سے کڑھائی ہوتی ہے۔ شالوں میں کشمیری شالوں کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ 

**********************

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 579