donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Maloomati Baaten
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Refrigator Ki Zaroorat Nahi Mashroob Khud Thanda Hoga

 

ریفریجریٹر کی ضرورت نہیں 

مشروب خود ٹھنڈا ہوگا


    اب مشروبات کو یخ بستہ کرنے کے لئے ریفریجریٹرز کی ضرورت نہیں رہے گی کیونکہ یہ خود ٹھنڈے ہوجایا کریں گے ۔ برطانیہ میں خود ٹھنڈا ہونے والا مشروب اسی سال فروخت کے لئے پیش کیاجائے گا۔ اس سے ماحولیاتی تحفظ میں مددملے گی ۔ ڈبے یا بوتل کے نیچے دو بٹن لگے ہیں۔ جنہیں دبانے سے یہ ٹھنڈی ہوجاتے ہیں۔ یوں مشروب محض دومنٹوں میں حاصل ہوجاتا ہے۔ بٹن دبانے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوتی ہے جو ایک کیپسول میں ہوتی ہے۔ یہ ڈبے یا بوتل کو ٹھنڈا کردیتی ہے۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی ٹکنالوجی ہے۔ اسے کسی بھی مشروب کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ پروفیسر رولینڈ کلفٹ ’’چل کین ‘‘ کے موجدوں میں شامل ہیں۔ وہ اس تلاش میں تھے کہ مشروبات ٹھنڈا کرنے کے لئے ریفریجریٹرز کا ماحول دشمن طریقہ ترک کیاجائے۔ انہوںنے ناریل کے چھلکے سے کاربن حاصل کرکے المونیم کے کیپسول میںبند کردی جس بٹن کو دبایا جاتا ہے تو پر یشر کے ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوتی ہے۔ یہ پکنک ، سیاحت وغیرہ پرلے جانے کے لئے بہترین ہے۔ 

*******************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 516