donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Maloomati Baaten
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Uf Yeh Kaan Ka Dard

 

اُف یـہ کـان کـا درد 


    کان کادرد انفیکشن کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔ کان کے درمیانی حصے میں عام طور پر ہوا بھری ہوتی ہے۔ لیکن ٹھنڈ کے دوران سیال یا رطوبت بھی جمع ہوجاتی ہے جو بیکٹریاسے متاثر ہونے کی وجہ سے کان کے درد کا موجب بنتی ہے۔ کان میں درد ، سوجن یا رطوبت کا بہنا بہت زیادہ تکلیف اور پریشانی کا باعث بنتا ہے جسے اگر نظر انداز کردیا جائے تو اس سے کان کے پردے اور حس سماعت کو نقصان پہنچنے کااندیشہ رہتا ہے۔ کان کے دردکی کئی وجوہات ہیں جن میں الرجی ، انفیکشن ، زخم ، کان میں رطوبت یاسیال مادے کا جمع ہوجانا ، کان میں موجود ویکس کاسخت ہوجانا ، ایئر ڈرم کو نقصان پہنچنا ، کان میں کوئی چیز پھنس جانا ، جوڑوں کی سوزش ، گلے کے غدود کاورم ، گندے اور گرد آلود پانی میں سوئمنگ کرنا، اس کے علاوہ بچوں میں دانتوں کا نکلنا بھی کان کے درد کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ بہت زیادہ اونچائی یا ڈھلان والے پہاڑ چڑھنے یا جہاز میں سفرکرنے سے بھی کان کا درد لاحق ہوسکتا ہے۔ اس صورت میں چیونگم یا کینڈی چبانا چاہئے تاکہ کان پر پڑنے والا ہواکا بیرونی دبائو کم ہوجائے۔ 

تدابیر

    کان میں انفیکشن کی صورت میں ناک کو زیادہ زور سے صاف کرنے کی کوشش نہ کریں۔ کٹھی اور ترش اشیاء کے استعمال سے گریز کریں۔ کیلا ، تربوز، سنگتر ہ پپیتا ، کھیرا کا استعمال نہ کریں کیونکہ ان غذائوںکے استعمال سے ٹھنڈ لگنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں جو کانوں سے متعلق مسائل کو زیادہ گمبھیر بنا دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریفریجریٹر میں رکھے کھانوں سے بھی اجتناب برتیں۔ کانوں کے درد اور دیگر مسائل کے دوران پیاز ، ادرک اور لہسن کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ اگر کانوں میں درد ویکس کے سخت ہوجانے کی وجہ سے ہورہا ہے تو گرم پانی سے غسل کرلیں۔ 

اجوائن 

    3گرام اجوائن اور کچلے ہوئے لہسن کو 30-40ملی لیٹر تیل میں ڈال کر گرم کریں جب لہسن اور اجوائن کا رنگ گہرا برائون ہوجائے تو اس مکسچر کو چھان کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ پھر اس کے دوتین قطرے متاثرہ کان میں ٹپکائیں۔ اس سے کان کے درد کو کافی سکون ملے گا۔ 

ادرک 

    ادرک کے جوس کو ہلکاسا گرم کرکے اس کے چند قطرے کان میں ڈالیں۔ کان کے درد کو دفع کرنے کے لئے یہ نہایت ہی پر اثر قدرتی نسخہ ہے جس سے درد کو فوری آرام آجاتا ہے۔ 

تلسی 

    تلسی کے پتوں سے عرق نکال کر اسے ہلکاساگرم کریں اور اسکے چند قطرے متاثرہ کان میں ٹپکا دیں۔ تلسی ایک بہت ہی عام اور پُراثر نسخہ ہے جو بچوں کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ 

روغن بادام 

    ایک چوتھائی چمچ روغن بادام گرم کریں۔ جب ذراٹھنڈا ہوجائے تو اس کے چند قطرے کان میں ڈال لیں اورکان کے بیرونی حصے پر نہایت نرمی اور آہستگی کے ساتھ مساج کریں۔ اس سے درد کو بہت سکون اور آرام ملتا ہے۔ روغن بادام کی جگہ زیتون کا تیل بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ 

نیم 

    نیم اینٹی بائیو ٹک خصوصیات رکھتی ہے جس کی وجہ سے یہ کان میں انفیکشن پیداکرنے والے جرثوموں کا خاتمہ کرنے میں مدد کار ثابت ہوتی ہے۔ نیم کے تیل کو ہلکاسا گرم کرکے اس کے 2-3 قطرے کان میں ڈالنے سے فوری افاقہ ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ آپ نیم کے پتوں کا جوشاندہ بناکر اس کے ایک دو قطرے بھی کان میں ڈال سکتے ہیں۔ 

لیموں 

    لیموں کے چند قطروں میں اتنی ہی مقدار میں پانی ملاکر اسے تحلیل کرلیں اور اسکے 2-3قطرے دن میں دو مرتبہ کان میں ڈال لیں۔ کان کے درد اور انفیکیشن کے تدارک کے لئے یہ بہترین نسخہ ہے۔ 

پارسلے 

    پارسلے کا تیل یا جوس دونوں کان کے پرانے درد کے لئے بے حد مفید اور فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ پارسلے کے تیل یا جوس کو ہلکاسا گرم کرکے روئی کے بھائے پرلگا کر اسے کان کے اندر رکھ لیں، اس سے درد کو کافی سکون پہنچے گا۔ 

گریپ فروٹ 

    گریپ فروٹ کے بیجوں سے نکالے گئے عرق کے تین قطرے متاثرہ کان میں ٹپکائیں۔ یہ کان کے درد کے لئے نہایت ہی مفید گھریلو نسخہ ہے۔ 

لونگ 

    ایک عدد لونگ کو تلوں کے تیل میں گرم کرلیں۔ پھر اس کے 3-4  قطرے کان میں ڈال لیں۔ اس قدرتی نسخے سے کان کو فوری آرام ملتا ہے۔ 

ہلدی 

    ہلدی اور جلی ہوئی پھلکری کا مکسچر بنالیں اور اس کے چند قطرے کان میں ڈال لیں۔ 

آم کے پتے 

     آم کے پتوں سے نکالے گئے عرق کو ہلکاسا گرم کرکے اسکے دوتین قطرے کان میں ڈال دیں، یہ قدرتی نسخہ جادوئی طورپر درد کو فوری آرام پہنچائے گا۔ 

**********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 702