donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Maloomati Baaten
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Noman Nasir Awan
Title :
   Jazayer Gharbul Hind : Lazawal Fitri Husn Ki Sar Zameen

جزائرغرب الہند


لازوال فطری حسن کی سرزمین


نعمان ناصراعوان


کیریبین اورغرب الہند کا خطہ دنیابھرمیںکسی تعارف کا محتاج نہیں۔کیریبین بنیادی طورپرچھوٹے برے لا تعداد جزائرکا مجموعہ ہے ایک سے دوسرے جزیرپرجانے کے لئے بالعموم پانی کے سفرکوترجیح دی جاتی ہے اوراس کے مقصد کے لئے بحری جہاز استعمال کئے جاتے ہیں۔ہمارے ہاںکیریبین سے متعلق زیادہ تر’’پائریٹس آف کیریبین جیسی فلموںاورکرکٹ میچوںکے دوران دکھائی جانے والے مناظرپرمشتمل ہے اوراس بات میںقطعاً کوئی شبہ نہیںکہ یہ واقعی انتہائی خوبصورت خطہ ہے جتناٹی وی پرنظرآتاہے۔یہ تمام جزائرواقعتا زمین پرجنت ہیں۔یہاںکے باشندوںکااندازمیںایک عجیب سی بے فکری اورکھٹنڈراپن ہے کہا جاسکتا ہے کہ کیریبین کے لوگ 21ویںصدی سے زیادہ پرانے زمانے کے بحری قزاقوںوالی زندگی گزاررہے ہیں۔

شاید کریبین کے لوگ دنیا بھرمیںسب سے زیادہ ہنستے مسکراتے اورخوشیاںمناتے ہیں۔لگتا ہے انہوںنے غربت کے باجود خوش رہنے کا راز پالیا ہے پاکستان اوربھارت کے لوگوںکوکیریبین کی سیر کے دوران سب سے زیادہ حیرانی اس وقت ہوتی ہے جب وہ پولس اورکسٹمر کے ہراہل کارکوہنس کربات کرتے ہوئے دیکھتے ہیںکیونکہ ہمارے ہاںاس کا رواج نہیںہے۔

یہاںکا ایک خوبصورت جزیرہ سینٹ مارٹن ہے اس جزیرے کو1664ء میںولندلیزی اورفرانسیسی افواج نے اسپین سے چھینا تھا اورآج بھی یہاںلینڈاورفرانس کے لوگ یہاںسیاحوںکے استقبال کے لئے موجود ہیں۔37مربع میل پرمحیط یہ ح سین جزیرے دنیا کا سب سے چھوٹا جزیرہ ہے جودومختارممالک کی ملکیت ہے سیاحوںکی خاص تعداد یہاںآتی ہے۔

کیریبین کے جزائر کے درمیان سفرکے استعمال ہونے والے بحری جہازوںکے بارے میںکہا جاتا ہے کہ یہ اتنے خوبصورت اورپرآسائش ہیںکہ ان پرسوارہوتے ہی مردوںمیںبھی جان پڑ جاتی ہے۔ان جہازوںمیںمتعدد ریستوران ہوتے ہیںجن کا کھانا انتہائی لذیذ اورعملہ انتہائی مستعد و دوستانہ ہے یہاںکا پیزا اورمشروبات بہت پسند کئے جاتے ہیں۔کیریبین کی سیاحت کا ذکرہوتوہاںکے مشہوبحری جہاز کارنیول ڈیسٹنی‘‘کا تذکرہ بھی ضرورآتا ہے یہ 892فٹ طویل جہاز ہے جس کے بڑے لائونج میں1400افراد کی گنجائش ہے اس میںبڑا ئننگ روم کسینوڈانس کلب متعدد بارچھوٹے لائونج ریسوراتن ڈیوٹی فری شاپس سوئمنگ پول اورنہ جانے کیا کیا ہے۔اس میںہرشام دنیا کے بہترین گلوکار،کامیڈین اورجادوگراپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اس جہاز کی سب سے زبردست بات یہ ہے کہ یہاںکھانامفت ملتا ہے اوروہ بھی 24گھنٹے تاہم مشروبات کے پیسے دینا پڑتے ہیں۔اس جہاز میںچند دن سفرکرنے والے لوگ اکثرمفت کاکھانا کھاکر موٹے ہوجاتے ہیں۔

کیریبین میںچلنے والے ان جہازوںپرناشتے کے دوران دنیاجہاںکے پھل’’جوس‘‘آملیٹ‘‘گوشت اورسبزیوںکی ڈشز اورکڑک چائے دستیاب ہوتی ہے دوپہرکے کھانے میںبالعموم پیز املتا ہے ۔سہ پہر کی چائے کے ساتھ بہت مزے کے سینڈوچ دئیے جاتے ہیں۔ان جہازوںکوتیرتے ہوئے فوڈ فیسٹول بھی کہا جاتا ہے جوکھانے میںآپ کی ساری احتیاطوںکوختم کردیتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز میںبارہاڈوس اورسینٹ لوسیامہورترین سیاحتی مراکز ہیں۔بارہاڈوس انتہائی خوبصورت ہے اس کی سب سے منفرد خوبی یہ ہے کہ اس میںزیادہ اونچی عمارتیںنہیںہیںبیشترعمارتیںدویاتین منزلہ ہیں۔

سینٹ لوسیا دنیا کے رومینٹک ترین شہروںمیںشامل ہے اسے ہنی مون منانے والے جوڑوںکی منزل کہا جاتا ہے ۔یہاںکئی گھنٹے جنگل ہیںایک پرانے آتش فشانی پہاڑ کی سیربھی کی جاتی ہے یہاںسلفرکے پانی والا ایک چشمہ ہے۔خارش اورجوڑوںکے درد کے ہرعمر کے مریضوںکی بڑی تعدادیہاںغسل کرتی نظرآتی ہے۔ویسٹ انڈیز میںحکام کی کوشش ہوتی کہ نسل پرستی کاکوئی تناز ع کھڑا نہ ہونے پائے ۔اسی لئئے ہرقوم اوررنگ کے یہاںآزٓدی اوربے فکری سے گھومتے ہیں۔کیریبین بنیادی طورپرفطری نظاروںکا خطہ ہے یہاںکے پہاڑ جنگلاب اورلوگ سب کچھ بہت فطری ہے اوریہاںکی حسین ترین چیز جوشاید دنیا میںاورکہیںنہ مل سکے،یہاںکا صاف شاف سمندرہے اس نیلگوںسمندرکے پانی میںہرشے واضح طورپردکھائی دیتی ہے۔یہاںکی انتظامیہ اورمقامی آبادی پانی کوصاف رکھنے کے لئے بھرپورکوشش کرتے ہیںیہاںسمندرمیںکچرا پھینکنے کا تصورنہیں۔دنیابھرسے سیاح ان نیلگوںسمندروںبلندوبالاپہاڑوںاورحیرت ناک حد تک سرسبز جنگلات کودیکھنے آتے ہیںاوریہاںکے عوام اورسرکاری اہل کاروںکا عمدہ اخلاق دیکھ کردوبارہ آنے کی خواہش بھی ضرورکرتے ہیں۔

(یواین این)

 

**********************

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 474