donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Mazahiya Mazameen
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Biwian Farmabardar Shauharon Ko Pasand Karti Hain

 

بیویاں، فرمانبردار شوہروں کو 

 

پسند کرتی  ہیں؟


    عورت کی خواہشات ہر صورت میں ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔ بیوی شوہرکو اپنی آرزوئوں کی تکمیل کے ساتھ اپنے تابع رکھنے کی خواہش بھی رکھتی ہے۔ عورت چاہتی ہے کہ وہ ایک بااختیار گھر کی مالکہ کی حیثیت سے زندگی بسر کرے جہاں ر وک ٹوک بالکل نہ ہو۔ شوہر کی مہربان اور شفیق ہمسفر ہونے کیلئے عورت کی کچھ شرائط ہوتی ہیں۔ جن کی تکمیل کے بعد وہ شوہر کو عزت واحترام دے سکتی ہے۔ ماہر نفسیات کے مطابق بعض اوقات شوہر تمام اطاعت گزاریوں کے باوجود بیوی کے معیار اور توقعات پر پورا نہیں اترتا اور ساری زندگی مطالبات کرنے والا شوہر ایک انکار پر مجرم اور بیکار بن جاتا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ زندگی کی گاڑی کو چلانے کیلئے ضروری ہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان ہم آہنگی ہو۔ بیوی کی خواہش ہوتی ہے کہ شوہر حال میں اس سے خوش رہے چاہے وہ خوشی کاسامان مہیا کرے یا نہ کرے شوہر کا فرمانبردار اور تابعدارہونا عورتوں کی نظرمیں سب سے پسندیدہ عمل ہوتا ہے۔ محققین کاکہنا ہے کہ بیوی اول تو کھانا بنانا نہیں چاہتی کیونکہ کچن میں جانے سے بیویوں کی خوبصورتی اور حسن پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگرکسی خوش نصیب شوہر کی بیگم کچن میں جاتی ہو اور کھانا بنانا جانتی ہو تو پھر شوہر کا فرض ہے کہ وہ کھانے کی تعریف میں کم از کم گھنٹہ بھرتو تقریر کرے اس طرح بیوی کا حوصلہ بڑھتا ہے اور وہ ا ٓئندہ بھی کھانا پکانے کی کوشش کرتی ہے لیکن اگر شوہر کھانے میں نقص نکالے گا تو پھر اسے بھوکا رہنے کے علاوہ بیوی کے غیظ و غضب کو بھی برداشت کرنا پڑے گا۔ بیویوں کو شوہر کی بے جا مداخلت توبالکل پسند نہیں آتی۔ مردوں کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ کسی بھی صورت اپنی والدہ اوربیوی کے درمیان مقابلہ نہ کریں کیونکہ بیویوں کو یہ طرز عمل پسند نہیں آتا۔ مرد کو اپنی ماں چاہے کتنی ہی پیاری کیوں نہ ہو اسے بیوی کے سامنے اس کا اظہار کرنے کی گستاخی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ ماں اوربیوی کو ایک جگہ پر اہمیت د ینا مردوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے کاسبب بنتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شوہر کوچاہئے کہ وہ بیوی کی نازک مزاجی کو سمجھے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش بھی کرے اور وہ چاہتی ہے کہ اس کا شوہر صرف اور صرف اس کا بن کر رہے۔ ہر چند کے بیوی کا یہ خیال درست نہیں کیونکہ شوہر پر پورے گھر کی ذمہ داری ہوتی ہے اور وہ اس ذمہ د اری کوپورا کرنے کی کوشش میں بیوی سے ناراضگی مول لیتا ہے۔ اس لئے شوہر کے ساتھ ساتھ بیوی کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے شوہر کی ان ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کرے اور شوہر کی فرمانبردار اور مطیع رہے۔ 

******************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 728