donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Muslim Moashra
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Ahmad Ali Siddiqui
Title :
   Media Aur Musalman


میڈیا اور مسلمان


احمد علی صدیقی

(مینیجنگ ایڈیٹر ،ماہنامہ پیام سدرہ چنئی)


میڈیاجمہوریت کے چار ستونوںسے ایک ہے۔ اگرعمارت کے اندر سے ایک بھی ستون گرجائے یا مخدوش ہوجائے توعمارت کی بنیادہل جاتی ہے۔اسی طرح میڈیا جمہوریت کا ستون ہے،کسی بھی ملک اورسماج کی تعمیرو ترقی میں میڈیا کاکردار سب سے اہم ہوتاہے،میڈیا تشہیر اور پروپیگنڈہ کاسب سے اہم اور مؤثرذریعہ ہے، جھوٹ کو سچ اورسچ کو جھوٹ منوانے اور رائی کا پہاڑبنانے کا فن میڈیا کوبخوبی آتاہے۔ ابھی حال ہی میں  JNU کے مسئلہ پرمیڈیا کاکردارکافی متعصبانہ اور جھوٹ پر مبنی رہا ہے جب کنہیاکمار پر میڈیا کی سازش بے نقاب ہو نے لگی تو فورا ًشیطانی پینترا بدل کر ،عمر خالدپر فوکس کرنے لگی۔ وجہ صاف ہے! عمر خالد کے بہانے مسلمانوں کے حب الوطنی کو نشانہ بنایا جانے لگا۔ جب کسی مسلمان کو دہشت گردی کے الزام میںگرفتار کیا جاتاہے تو،مانو میڈیا کو محبوب غذامل جاتی ہے اور اسے میڈیا ٹرائل کرکے دہشت گرد ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ۔جبکہ عدالت سے باعزت بری ہو تے ہی میڈیا کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔اس کی ایک مثال حال ہی میں باعزت بری ہونے والے کئی ایسے افراد ہیں جنکو دہشت گردی کے الزام میںسلاخوں میں ڈال دیا گیاتھااور اس وقت میڈیا اسے دہشت گرد ثابت کرنے میں زمین وآسمان ایک کردی تھی، لیکن تحقیق کے بعد جب کوئی جرم ثابت نہ ہونے کی بنیادپرعدالت نے باعزت بری کرنے کا اعلان کیاتو میڈیاخاموش تماشہ بنی رہی اور اس کی رہائی کی ایک خبر بھی نشر کرنا گوارا نہ کی۔

T.V.کے سامنے بیٹھیں تو ایسا لگتاہے کہ دنیاں میں ہر طرح کی برائیاںاور غلط کام کرنے والاصرف مسلمان ہے۔ افسوس اور دکھ اس بات کا ہے کہ ہم مسلمانوںنے اس طر ف ابھی خاطر خواہ توجہ نہیں دی ، نہ ایک ذمہ دار شخص کی حیثیت سے اور نہ ہی ایک ذمہ دار قاری کی حیثیت سے۔ ہمارے سرپرست اور رہنما ء اپنے بچوں کو صحافت کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے بارے میں تصور بھی نہیں کرتے ، یہاں تک کہ ہمارے قومی وملی ادارے اور تنظیمیں بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہیں۔ اور تھوڑی بہت کوششیں بھی ہیں جو  قوم کی بے اعتنائی کا شکار ہوکر دم توڑ گئیں۔ ہمارے علماء کرام بھی اس قومی المیہ میں برابر کے شریک ہیں۔ علماء کرام کو اسلام کادفع کرنے کے لیے میڈ یاکے سامنے اپنی بات رکھنے کا مؤثر انداز بھی نہیں معلوم ہوتا۔TVپر بھی روایتی انداز میں تقریر کرنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں اور ایسی زبان کا استعمال کرتے ہیں جسے ہماری ملک کی اکثریت سمجھنے سے قاصر رہتی ہے۔ اNDTVکی مشہور اینکر برکھادت سے جب طیب ٹرسٹ کے چیرمین حافظ عاصم قاسمی صاحب نے سوال کیاکہ آپ ہمارے علماء کو  TV DEBATE  میں کیوں نہیں بلاتی ہیں ؟تو برکھا دت نے افسوس کے ساتھ جواب دیا کہ’’ آپ کے علماء کو Art of dialogنہیں آتا اور نہ ہی ان کی گفتگو ہمارے ناظرین کو سمجھء میں آتی ہے ‘‘۔ ہماری بدقسمتی کا عالم یہ کہ جمہوریت کے چوتھے ستون پر ہم نے سرے سے کوئی توجہ نہ دی  جسکی وجہ سے ہم غیروں کے رحم وکرم پر زندگی گزارنے لگے ۔

اس دور کا سب سے بڑا چیلینج میڈیاہے اور انسانیت کی بدقسمتی ہے کہ میڈیا کا مؤثر ترین اور طاقتور ہتھیار ان لوگوں کے پاس ہے جنکے پاس نہ ہی انسانیت کے غم میں تڑپنے والا دل ، اور نہ ہی ان کی بدنصیبی  پرآنسو بہانے والی آنکھ ، نہ انسانیت کی فلاح و بہبودی اور تعمیر وترقی کا کوئی منصوبہ۔  

میڈیا کی یہ طاقت تعمیر کے بجائے تخریب ، کردارواخلاق سنوارنے کے بجائے بے حیائی وبد اخلاقی اورانسانوں کی رہنمائی کے بجائے انہیں راہ حق سے بھٹکانے کے لیے استعمال ہورہی ہے ۔ شیطان نے جنت سے نکلتے ہوئے شاید سوچا بھی نہ ہوگا کہ دنیا میں ایسے ایسے ہم نوا میسر آئیں گے ، جو اس کے کام( لوگوں کو بہکانے )کو از حد آسان بنادیں گے۔ میری مراد دور ِحاضر کا شیطان، میڈیا ہے۔جو لوگوں کے جذبات اوران کی نفسیات سے اس حد تک کھیلتاہے کہ وہ اپنے رب کی بات سے زیادہ میڈیاکی بات پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ پیسہ کے سوا ان کاکوئی دین ومذہب نہیں اور دنیا میں شیطانی طاقتوں کا ایک آلہ کار یہی میڈیا ہے۔

میڈیا پر ان لوگوں کا قبضہ ہے جو مسلمانوں کو ظالم بتاکر ان کاخون پانی سے بھی ارزاں کرنے کا جواز رکھتے ہیں، جبکہ پوری دنیا پر یہ بات واضح ہے کہ مسلمان اس دنیا کا سب سے بڑا مظلوم ہے۔ پوری دنیا کا الکٹرانک اور پرنٹ میڈیااس مغرب کی غلامی کرتاہوا نظر آتاہے جو چودہ سو قبل سے ہی مسلمانوں کو ہلاک کردینے کہ در پہ رہاہے۔ لہذا میڈیا پرمغرب کا تسلط ہونے کی وجہ سے آپ تصویر کے صحیح رخ کی امید کیسے کرسکتے ہیں؟عالم یہ ہے کہ اگر متعصب میڈیا مظلوم کو ظالم اور بے قصور کو دہشت گرد لکھے تو پوری دنیا اسی پر ایمان لے آتی ہے ۔کیا اگر قلم (میڈیا) کسی مسلمان کے ہاتھ میں ہوتا تو بھر بھی ایسا ہی ہوتا؟ذراغور کیجئے !میڈیاپر مسلمانوں کا بھی دست قدرت ہوتاتو ایک جھوٹ کو سوبار بول بول کر سچ بنانے کوشش نہ کی جاتی، اور حالات اس قدر مذموم نہ ہوتے۔

(مضمون نگار کارابطہ نمبر9952864617)

**************************

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 1025