donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Present Situation -->> Pakistan
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Gul Bakhshalvi
Title :
   Dhamaka Hua Hai


دھماکہ ہوا ہے  

گل بخشالوی

٭ٹیلیویژن پر نیوز ریڈر نے خبر نامہ روک کر بریکنگ نیوز دی ۔

    سلطان آباد میں زور دار دھماکے کی آواز سُنی گئی ہے سامعین آپ کو افسوسناک خبر دے رہے ہیں ۔سلطان آباد میں دھماکہ ہوا ہے دھماکہ کس جگہ کس نوعیت کا ہے خود کش ہے یا ریموٹ کنٹرول ہے اس بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا ۔۔۔۔۔سامعین آپ کو افسوسناک خبر دے رہے ہیں کہ سلطان آباد میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے اس دھماکے کی نوعیت کیا تھی کس جگہ ہوا کتنے لوگ مارے گئے کتنے لوگ زخمی ہوئے کوئی معلوم نہیں ،ہمارے نمائندے دھماکے کی جگہ صورتحال معلوم کرنے دھماکے کی جگہ پہنچ رہے ہیں اُن کے جانے کے بعد اصل صورت کا علم ہوگا ۔

    ناظرین سلطان آباد میں دھماکہ ہوا ہے یہ ایک زور دار دھماکہ ہے دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ قرب وجوار کی آبادی میں گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں ، بچوں کے منہ سے دودھ کی لگی بوتلیں گر گئیں۔ لوگ گھروں میں خوفزدہ ہوگئے باہر نکل آئے ہیں ،ہر طرف افراتفری کا عالم ہے کسی کو کچھ دیکھائی نہیں دے رہا ہے،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی بند ہے سلطان آباد میں اندھیرا چھایا ہوا ہے ۔

    ناظرین آپ کو افسوسناک خبر دے رہیں ،سلطان آباد میں دھماکہ ہوا ہے زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے یہ دھماکہ کہاں ہوا ،کیسے ہوا ،خودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول سے ہوا ،دھماکے کی نوعیت کیا تھی فلحال کچھ کہا نہیں جاسکتا ،۔ہمارا نمائندہ وہاں پہنچنے والا ہے ۔
    خاتون نیوز ریڈر دھماکہ دھماکہ بولتے بولتے تھک گئیں تو مرد نیوز ریڈر کیساتھ سکرین پر بریکنگ نیوز کی تختی پلٹ پلٹ کر آرہی تھی ۔ناظرین آپ کو بتاتے چلیں سلطان آباد میں دھماکہ ہوا ہے اصل صورتحال کا علم ابھی تک نہیں ہوسکا دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے لوگ گھروں سے باہر پریشانی کے عالم میں کھڑے گھبرائے ہوئے ہیں ۔

    دھماکے میں کتنے لوگ مارے گئے ،کتنے زخمی ہوئے کتنے کی حالت نازک ہے کس ہسپتال میں زخموں اور لاشوں کو لایا جارہا ہے ۔پولیس موقع پر پہنچی یا نہیں ۔زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال لے جانے کا کیا انتظام ہے کچھ بتایا نہیں جاسکتا ۔ابھی چند ہی لمحوں میں ہمارے نمائندے سلطان آباد میں دھماکے کی جگہ پہنچ رہے ہیں اُن کے پہنچنے کے بعد ہم آپ کو تفصیلات بتائیں گے ابھی وقت ہوا ہے چھوٹے سے وقفے کا وقفے کے بعد آپ کو بتائیں گے کہ سلطان آباد میں دھماکہ ہوا ہے ۔

وقفے کے دوران مصنوعات کی تشہیرکیلئے مغربی لباس کی عکاسی اور ہنستے مسکراتے گیت گاتے مناظر میں تشہیر کے لیےبرائے نام لباس میں خاتون آتی ہے ”  کیوموبائل پاکستان کا نمبر ون موبائل“

    وقفہ ختم ہوتا ہے بریکنگ نیوز چلتی ہے ناظرین آپ کو بریکنگ نیوز دے رہے ہیں سلطان آباد میں دھماکہ ہوا ہے ٹریفک رش کی وجہ سے ہمارے نمائندے ابھی تک دھماکے کی جگہ نہیں پہنچے ۔جیسے ہی وہ موقع پر جاکر ہم سے رابطہ کریں گے ہم آپ کو بتائیں گے کہ دھماکے میں کتنے لوگ مارے گئے کتنے زخمی ہیں ۔

    مرد نیوز ریڈر کے بعد خاتون سکرین پر جلوہ گر ہوتے ہی کہتی ہیں ،ناظرین سلطان آباد میں دھماکہ ہوا ہے ہمارے نمائندے دھماکے کی جگہ پہنچ گئے ہیں ،تاج اکبر ہمیں بتائیں گے کہ دھماکہ کہاں کیسے اور کب ہوا ،دھماکے میں کتنے لوگ شہید ہوئے کتنے زخمی ہوئے کتنا جانی اور مالی نقصان ہوا۔

    تاج اکبر کی آواز آتی ہے آواز کیساتھ تصویر آتی ہے جی میں تاج اکبر آپ کی آوازسن رہا ہوں ،سلطان آباد کی آبادی سے کچھ فاصلے پر کچرے کے ڈھیر میں دھماکہ ہوا ہے دھماکے سے کچرا دور دور تک پھیل گیا ہے ۔دھماکے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں وجہ معلوم کر رہے ہیں دھماکہ کیسے اور کیوں ہوا کچرے کے ڈھیر میں بم رکھنے کی کیا ضرورت تھی ۔

    نیو ز ریڈر کہتا ہے ناظرین جیسا کہ آپ نے تاج اکبر کو سنا ،دھماکہ کچرے کے ڈھیر میں ہوا ہے کچرا دور دور تک پھیل گیا ہے ،کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

     ،ٹیلیویژن کے سامنے بیٹھے ناظرین لاحول پڑھتے ہوئے کہنے لگے ،حقائق کے برعکس خوف وحراس کی فضا میں میڈیا آخر کسی کی خوشنودی کیلئے عوام دشمن کردار ادا کر رہا ہے ۔

٭٭٭

Comments


Login

You are Visitor Number : 982