donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Personality
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Anees
Title :
   Shayar - Saifuddin Saif

 شاعر  ـ سیف الدین سیف
 
 
سیف الدین سیف ، پاکستان  کے ایک  مشہور اور  بڑے شاعر تھے۔ تقسیمِ ہند سے قبل آپ نے شاعری شروع کی ، پنجاب سے تعلق تھا،  آپ بحیثیت فلمی شاعر  مشہور ہیں  ، مگر فلمی شاعری سے ہٹ کے بھی آپ کا  بہت کلام موجود ہے  اور بڑے پاۓ کا کلام ہے، شاید فلمی شاعر  کی شناخت کے باعث آپ کو وہ مقام نہیں مل سکا جو آپ کا حق تھا۔ بمبئ میں بھی قیام کیا، بلکہ اپنے فنّی سفر کا آغاز وہیں سے کیا ، تقسیم کے بعد لاہور چلے آۓ  اور بے شمار  مشہور فلمی نعمات تخلیق کیے، چند ایک  درج ذیل ہیں۔
 
1)  دو شعری مجموعے ، خمِ کاکل اور  کفِ گُل فروش، آپ کی زندگی میں اور جب تیرے  شہر سے گزرتا ہوں  
 
2)  آپ کی وفات کے بعد شایع ہوۓ۔ اگر آپ بمبیئ میں ہی قیام فرماتے تو کسی طور ،شکیل،ساحر، مجرو ح ،  آنند بخشی یا کیفی صاحب سے کم مشہور نہ ہوتے۔ چند سال قبل لاہور میں انتقال کیا۔
 
انتخابِ غزل-
 
یہ غزل آپ میں سے بیشتر نے سنی ہو گی، لاجواب شاعری کی بنا پر اس غزل کا انتخاب کیا گیا  ہے۔ یہ فلمی نغمہ  اور عزیز میاں کی قوالی،  دونوں کی شکل سدا بہار  شاہکار ہے   
 
میری داستانِ حسرت وہ سنا سنا کے رؤے
مرے آزما نے والے مجھے آزما  کے رؤے
کوئ   ایسا   اہلِ  دل  ہو   کہ  فسانہء  محبت
میں اسے سنا کے روؤں وہ مجھے سنا کے رؤے
مری  آرزو  کی  دنیا ، دلِ  ناتواں  کی  حسرت
جسے کھو کے شادماں تھے اُسے آج پا کے روۓ
تیری  بے  وفائیوں  پر   تری  کج   ادایئوں  پر
کبھی سر جھکا کے روۓ کبھی منھ چھپا کے روۓ
جو  سنایئ  انجمن  میں  شبِ  غم  کی   آب  بیتی
کئ  رو  کے  مسکراۓ  ، کیئ  مسکرا  کے  روۓ
 
( سیف الدین سیف)
 
انیس
 
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 681