donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Personality
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Anees
Title :
   Wasif Ali Wasif

 واصف  علی واصف: مختصر تعارف

– 1923 تا 1993لاہور

 

عہدِ حاضرکا منفرد صوفی منش انسان , عالِم،  دانشور، مصنف،استاد، جس نے دنیا کو الگ رنگ سے دیکھا یا یوں کہنا ذیادہ مناسب ہو گا

کہ حقیقی رنگ سے دیکھا، جس  حقیقت کی تلاش میں بڑے بڑے نامور دانشور ٹکّریں مارتے دنیا سے تشنہ لب  گذر  گئے۔ اس دور کے

بڑے نامور عالِم اس شخص کے سامنے طفلِ مکتب بنے بیٹھے رہتے تھے ۔  کہتے ہیں ہزار کتابیں  پڑھنے سے بہتر ہے اُس عالِم کی صحبت میںبیٹھو جس نے ہزار کتابیں پڑھی ہوئ ہوں، واصف  کا علم ہزاروں نہیں لاکھوں کتابوں  کا تھا،

  (واصف صاحب کی ایک غزل پیش خدمت ہے)

ہر چہرے میں آتی ہے نظر یار کی صورت
احباب کی صورت ہو کہ اغیار کی صورت
سینے میں اگر سوز سلامت ہو تو خود  ہی
اشعار میں ڈھل جاتی ہے افکار کی صورت
جس آنکھ نے دیکھا تجھے اُس آنکھ کو دیکھوں
ہے اِس کے سِوا کیا ترے دیدار کی صورت!
پہچان لیا  تجھ کو تری شیشہ گری سے
آتی ہے نظر فن سے ہی فنکار  کی صورت
اشکوں نے بیاں کر ہی دیا رازِ تمنا
ہم سوچ ہی رہے تھے  ابھی اظہار کی صورت
اس خاک میں پوشید ہ ہیں ہر رنگے کے خاکے
مٹی سے نکلتے ہیں جو گلزار کی صورت
دل  ہاتھ پہ رکھا ہے کوئ ہے جو خریدے؟
میں بھی تو ذرا  دیکھوں خریدار کی صورت
صورت مری آنکھوں میں نہ سما  ے گی  کوئ
نظروں میں  بسی رہتی ہے سرکار کی صورت
واصف کو سرِ دار پکارا ہے کسی نے
انکار کی صورت ہے نہ اقرار کی صورت

انتخاب : انیس
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 556