donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Personality
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Arif Aziz, Bhopal
Title :
   Urdu Ki Awwalin Working Journalist Mohtarma Khalida Bilgarami Hayat wa Khidmaat


 

اردو کی اوّلین ورکنگ جرنلسٹ محترمہ خالدہ بلگرامی

حیات و خدمات


عارف عزیز

(بھوپال)


پیدائش اور تعلیم:  ہندوستان میں اُردو کی اوّلین ورکنگ جرنلسٹ محترمہ خالدہ بلگرامی ۲۰؍دسمبر ۱۹۴۹ء کو بھوپال میں پیدا ہوئیں۔ اُن کے والدِ محترم جناب قاضی سید رؤف احمد بلگرامی اُترپردیش میں علم و ادب کے گہوارہ شہر بلگرام سے تعلق رکھتے تھے، اُن کی اولادوں میں محترمہ خالدہ بلگرامی سب سے بڑی تھیں، ابتدائی تعلیم کے بعد انھوں نے مدرسہ حیات العلوم نسواں موتی مسجد بھوپال سے دارالعلوم دیوبند کی سندِ عا  لمیت اعلیٰ نمبرات سے بیس سال کی عمر میں حاصل کی۔ جامعہ اردو علی گڑھ سے اردو کا ’ادیبِ کامل‘ امتحان ۱۹۶۱ء میں، پریاگ مہیلا ودیا پیٹھ الٰہ آباد سے ہندی کا ’سرسوتی‘ امتحان ۱۹۶۸ء میں، بھوپال یونیورسٹی سے بی اے ۱۹۷۳ء میں نیز بھوپال یونیورسٹی سے ہی ایم اے اردو ۱۹۷۸ء میں امتیازی حیثیت سے آرٹس فیکلٹی میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے پاس کیا، جس کے صلہ میں اُنہیں ’سجاد گولڈ میڈل‘ سے نوازا گیا۔


خالدہ صاحبہ نے اپنے مادرِ علمی مدرسہ حیات العلوم میں درس وتدریس کی خدمات انجام دیں، وہ بحیثیت ٹرسٹی مدرسہ کی مشاورتی کمیٹی کی رکن بھی رہیں، انھوں نے (۱) مدھیہ پردیش کے پہلے جدید وسائل سے آراستہ بھاسکر گروپ کے آفسیٹ روزنامہ ’آفتابِ جدید‘ کو بحیثیت سب ایڈیٹر ۱۹۷۹ء میں جوائن کیا، (۲) وہ بھوپال میونسپل کارپوریشن کے ترجمان ’ناگرک‘ کے اردو ایڈیشن کی ایڈیٹر رہیں اور (۳) روزنامہ ’ندیم‘ میں سب ایڈیٹر اور بچوں کے شعبہ کی نگراں کی حیثیت سے ۱۹۸۶ء سے ۲۰۰۵ء تک خدمات انجام دیں۔

محترمہ خالدہ بلگرامی کا ۳۱؍جنوری ۲۰۱۵ء کو انتقال ہوا، اُن سے چھوٹی تین بہنوں کے نام محترمہ شوکت فاطمہ بلگرامی، محترمہ نفیس فاطمہ بلگرامی، پروفیسر سلمیٰ فاطمہ بلگرامی اور محترمہ نجمہ فاطمہ بلگرامی ہے، بھائی کا نام فضل بلگرامی، بیٹی کا نام افشاں بلگرامی اور داماد شاہد متین سلمہ ہیں۔

قلمی سرگرمیاں:

مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی طرف سے ۱۹۸۰ء میں ریاست کے ۲۵سالہ ادب پر شائع خصوصی مجلہ میں خالدہ صاحبہ کے دو مضامین منتخب کیے گئے۔

محترمہ خالدہ بلگرامی نے روزنامہ ’آفتابِ جدید‘ اور روزنامہ ’ندیم‘ میں ہفت روزہ بچوں کا صفحہ بیس سال تک مرتب کیا، اُن کے مضامین، انشایئے اور لئے گئے انٹرویو اخبارات میں شائع ہوتے رہے۔ اُن کو یہ امتیاز بھی حاصل رہا کہ وہ ہندوستان کی پہلی خاتون ورکنگ جرنلسٹ تھیں اور ۱۴سال تک مدھیہ پردیش حکومت سے تسلیم شدہ صحافی رہیں۔اُن کے انتقال سے بھوپال کی اُردو صحافت نے ایک باصلاحیت صحافی اور قلم کار کو کھودیا ہے، جس کی کمی تادیر محسوس کی جاتی رہے گی۔

(جاری کردہ: چندرہاس شکل کنوینر ’خالدہ بلگرامی میموریل فاؤنڈیشن بھوپال‘)


*****************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 537