donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Personality
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Shahina Khateeb
Title :
   Azeez Belgaumi Ki Tareere.n


 

عزیزبلگامی کی تحریریں

 

صلاحیت و صالحیت کا امتزاج 

 

ڈاکٹر شاہینہ خطیب، ناگپور

 

عزیزؔ بلگامی کا قلم ، کلام اور اُن کی شخصیت وطنِ عزیز سے دور دور تک انٹرنیٹ اور ویب سائٹ کی وجہ سے اب محتاج تعارف نہیں رہی۔ ادیبوں، شاعروں اور قلمکاروں کی تحریروں کے بھی ادوار ہوتے ہیں۔ شباب قلم پر بھی آتا ہے۔ فی زمانہ عزیزؔ بلگامی کا قلم بھی اسی دور سے گذر رہا ہے۔ ظاہر ہے عنفوان شباب ہر ایک کے لئے با عثِ کشش ہوتا ہے اور یہ بھی ظاہر ہے کہ دور جدید میں ان کا حلقہ ہر لحظہ وسیع تر ہوتا جارہا ہے۔

صالح قلم ہمیشہ اصلاح پسندی کی طرف گامزن ہوتے ہیں۔ فلاحی اور اصلاحی کاموں کے لئے رب تعالیٰ نے اپنی کتابِ مبین میں حسین ترین وعدے کئے ہیں۔ فی الحال بلگامی صاحب کی تحریر نہ صرف روز بروز حسن و جمال کی نئی آراستگی سے ہمکنار ہے، بلکہ آسمانی وحی کے نور کا عکس بھی اُن کی تحریروں میں جھلکنے لگا ہے۔ انسان کے بال جب سفیدی اوڑھ لیتے ہیں تووہ اور زیادہ نورانی لگنے لگتا ہے۔

شاعری ہویا نثر نگاری، عزیز ہر دل عزیز رہے ہیں۔ اللہ کرے اُن کی ہر تحریر میں پہلے سے مزید گہرائی ، گیرائی، عمق اور ضیاء پیداہو۔ اُمید ہے کہ اہل ذوق ایک نئے عزیز کو عزیزتر بنائے ر کھیں گے۔

ناچیز نے بلگامی صاحب کو عرصہ سے ممبئی، بنگلور اور حیدرآبادکے روزانہ اخباروں اورا ہم عصر رسالوں میں پڑھا ہے ۔ ان کی تازہ تحریریں،پرانے کرم فرماؤں کے لئے ایک نئے عزیز بلگامی کی دریافت ثابت ہورہی ہیں۔ اُمید ہے کہ اِن مضامین کے ذریعہ کتاب اللہ کی روشنی میں اصل حقائق کو معروضی اور سائنسی نکتہ نظر سے متعارف ہونے کی نئے قارئین کو سعادت حاصل ہوگی۔

انا لا نضیع اجر المصلحینکی روشنی میں ہماری اور قارئین کی یہی دُعا رہے گی کہ عزیز صاحب کے لئے اُن کی یہ احسن کاوشیںسرمایہ آخرت بنیں۔اُن کے ایک مضمون کا خاص طور سے ذکر کروں گی جو ’’وراثت‘‘ کے تعلق سے ہے۔ مفروضات کے بجائے کتاب اللہ کی روشنی میں ہمارے فرائض کی طرف نشاندہی عزیز بلگامی صاحب کی وحی الٰہی میں عمق کا ثبوت ہے۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔  اللھم زد فزد ۔


Shaheena Khatib
Lecturer in Physics
M. Sc. (Nuclear Physics), Digital Electronics
Telecommunications & Solid State Physics, 
B. Ed. M.A. (Urdu), M. A. (Arabic), 
Diploma in Basic Bible Course
Head of the Ladies Wing 
Qur'anic Arabic Classes

 From : NAGPUR

***********************


 

Comments


Login

You are Visitor Number : 586