گھریلو ملازم
============
میڈم کی ڈانٹ کھا کے ملازم پکار اٹھا
ہر چند سنگ ریزہ ہوں ، گوہر نہیں ہوں میں
لیکن کلام کیجیۓ مجھ سے ادب کے ساتھ
نوکر ہوں ، کوئی آپکا شوہر نہیں ہوں میں
============
نصف بہتر
============
مجھے شک ہے میرے محبوب کی اک آنکھ غائب ہے
کہ وہ جب بھی الٹتا ہے ، الٹتا ہے نقاب آدھا
سنا ہے نصف بہتر بھی کہا جاتا ہے بیگم کو
تو کیا اسکا یہ مطلب ہے کہ ہے شوہر خراب آدھا ؟
============
عشق کا شعلہ
============
یوں تو خاصی دیر میں جا کے عشق کا شعلہ بھڑکا ہے
چھوٹی عمر میں شادی کے نقصان کا پھر بھی دھڑکا ہے
دولہا اور دلہن کی عمریں پوچھیں تو معلوم ہوا
باسٹھ سال کی لڑکی ہے اور ستّر سال کا لڑکا ہے
===============
مرسلہ
سعود صدیقی
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
|