donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Sports -->> Sports News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : UNN News
Title :
   A.F.C. Under19 Women Football Champion Ship Draws Ka Elan

اے ایف سی انڈر 19 ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ڈراز کا اعلان

ایران کو دفاعی چیمپئن کوریا کا چیلنج درپیش


    کوالالمپور ۔ 16 مئی (یو این این) رواں برس اگست میں شیڈول اے ایف سی انڈر 19 ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، ایران کو دفاعی چیمپئن کوریا کا چیلنج درپیش ہو گا۔ ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت گروپ اے میں چین، جاپان، آسٹریلیا اور ازبکستان جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن کوریا، شمالی کوریا، ایران اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ کوریا، شمالی کوریا، چین اور جاپان کی ٹیموں نے گزشتہ ایڈیشن میں ٹاپ فور رہتے ہوئے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی جبکہ ایران، ازبکستان، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ نے کوالیفائنگ رائونڈ کی رکاوٹ عبور کی تھی۔ ایونٹ 18 سے 29 اگست تک چین میں کھیلا جائے گا اور ابتدائی میچ میں میزبان ٹیم ازبکستان کے مدمقابل ہو گی۔


********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 405