ایران کے مسعود حاجی زوارے نے
ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا
ماسکو ۔ 16 مئی (یو این این) ایران کے مسعود حاجی زوارے نے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ملک کیلئے طلائی تمغہ جیت لیا۔ مسعود نے مینز مائنس 74 کلو گرام کیٹگری میں طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ روس میں جاری میگا ایونٹ میں مینز مائنس 74 کلو گرام کیٹگری کے فائنل میں ایران کے مسعود کا مقابلہ ازبکستان کے نکیتا سے تھا، دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا تاہم قسمت نے ایرانی ایتھلیٹ کا ساتھ دیا اور مسعود نے ازبکی پلیئر کو 9-7 سے زیر کر کے ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ روس کے البرٹ اور مالی کے اسماعیل مشترکہ طور پر کانسی کے تمغے کے حقدار ٹھہرے۔
******************
|