donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Tajziyati Mutalya
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Monazir Ashiq Harganvi
Title :
   Dil Gudaz : S. Faheem Ahmad

ڈاکٹرمناظرعاشق ہرگانوی
 
دل گداز: ایس فہیم احمد
 
محمود بن محمد انڈین پولس سروس کے اعلیٰ افسر آئی جی آندھراپردیش کے ہوم سکریٹری اور مملکت سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر کے عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں۔ فی الوقت حضور نظام چیریٹبل ٹرسٹ کے سکریٹری ہیں۔نرم مزاج، بااخلاق اور ذی علم شخصیت کے مالک ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انگریزی میں شاعری کرتے ہیں۔ Fantasiaکی نام سے مجموعہ بھی چھپ چکاہے ویسے انگریزی میں دیگر موضوعات پر چار دوسری کتابیں طبع ہوچکی ہیں۔ ایس فہیم احمد IRSہیں۔ مدھیہ پردیش حکومت میں نارکوٹکس کے ڈپٹی کمشنر کے عہدہ پر براجمان ہیں، انہیں اردوزبان اور ادب سے خاص لگائو ہے حالانکہ ان کی بھی بنیادی تعلیم محمودصاحب کی طرح انگریزی میں ہوئی ہے۔ ایس فہیم احمد کوترجمے سے خصوصی شغف ہے۔ قبل اردو باعیات کاانگریزی ترجمہNectar of Thoughtsکے نام سے کتابی شکل میں شائع کرچکے ہیں۔ محمود بن محمد انگریزی نظموں کاہندی اور ترجمہ سلیس انداز میں کیاہے۔ زبان یا مبدازبان Source Languageکے اشاراتی انداز کو انہوں نے اچھی طرح سمجھاہے اور زبان کے مخصوص استعاراتی نظام کو ترجمے کی زبان یاہدف زبانTarget Language میں منتقل کیاہے۔ فکرجذبات، احساسات اور ترسیل پرانہوں نے خصوصی توجہہ دی ہے اس لئے بھی کہ محمودبن محمد کی نظموں میں رشتے کی گرمی، محبت کا سوغات، آرزوکی شعاعیں اور انسانیت کی پکار خصوصیت کا درجہ 
رکھتی ہیں۔ انگریزی ، اردو اور ہندی زبان میں ایک ساتھ یہ کتاب گلیزکاغذ پربیحد خوبصورت شائع ہوئی ہے۔
+++++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 358