donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Tajziyati Mutalya
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Monazir Ashiq Harganvi
Title :
   Jashne Sahir Shevi : Dr. Faraz Hamidi

ڈاکٹرمناظرعاشق ہرگانوی
 
جشن ساحرشیوی:ڈاکٹرفرازحامدی
 
برطانیہ کے ساحرشیوی قادر الکلام شاعر اور معروف صحافی ہیں۔ ان کی جامع الکملات شخصیت کاجشن ڈاکٹر فرازحامدی نے جے پور میں بڑے پیمانے پر منایا۔ معززین شہر کی موجودگی میں201پھولوں کی مالائیں ساحرشیوی کوپہنائی گئیں، شال اڑھایاگیا، مومنٹودیا گیا اور اس موقع پرساحر شیوی کی 19انورشیخ کی 15ودیاساگر آنند کی6عاصی کاشمیری کی 7اور وسیم الطاف خواجہ ،گلشن کھنہ، سلیم عالم، عبدالرحمن واگلے ساز وسیم بٹ وسیم ، جاوید دانش، احسان سہگل ، عشرت رومانی ، شاہین فصیح ربانی، وزیری پانی پتی کی ایک ایک اور سید معراج جامی کی 2کل ملا کرساٹھ کتابوں کا اجرا ہوا، ساحرشیوی کوسپاس نامہ پیش کیا گیا اورخطاب سے نوازا گیا، اسی اسٹیج سے انور شیخ، ودیاساگر آنند ، عاصی کا شمیری اور سید معراج جامی کوخطاب دیاگیا۔ ساتھ ہی ہندوستان سے باہرکی 16شخصیتوںکوایوارڈدیئے گئے اور ساحرشیوی نے اردو کے مسائل اور مستقبل پر تفصیلی تقریرکی یہ سارا پروگرام فرازحامدی کے قلم سے کتاب میں موجودہے۔ دوریاست کے گورنراور راجستھان ودھان سبھا کے اسپیکر کے پیغامات، 54قلمکاروں کے تاثرات اور4قلمکاروں کے منظوم تاثرات کے ساتھ ساتھ 144رنگین تصویریں کتاب کی دیدہ زیبی میں اضافہ کرتی ہیں۔ ساحرشیوی کامکمل تعارف بھی اس کتاب میں شامل ہے۔ ایسی کتاب اردو میں خال خال ہے۔
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 403