donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Tajziyati Mutalya
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Monazir Ashiq Harganvi
Title :
   Matae Iqbal : Dr. Aquil Hashmi

ڈاکٹرمناظرعاشق ہرگانوی
 
متاعِ اقبال:ڈاکٹر عقیل ہاشمی
 
ڈاکٹر عقیل ہاشمی تحقیق اورتنقیدکے آدمی ہیں۔ سولہہ کتابوں کے مصنف اور مرتب ہیں۔ ان کی نئی کتاب علامہ اقبال پرہے۔ اقبال پربہت لکھاگیا ہے اور آئندہ بھی افہام وتفہیم کے مدارج طے ہوتے رہیں گے۔ ڈاکٹر عقیل ہاشمی کی کتاب میں اقبال سے متعلق تیرہ مضامین شامل ہیں۔ اقبال اسلام اور شاعری اقبال کی آفاقیت، اقبال کی حکمت قرآنی ،اقبال کا مزاج تصوف ،اقبال کاتصور فقراقبال اور مثنوی زبورعجم ، اقبال کی شاہکار تصنیف جاویدنامہ اقبال کے خطبات ایک مطالعہ اقبال کااولین کلیات، شارح اقبال ڈاکٹرخلیفہ عبدالحکیم فرزندان اسلام سے اقبال کی توقعات اقبال اور سید جمال الدین افغانی اور اقبال کے ایک شعر کی تشریح ایسے مضامین ہیں، جن سے فکر وعمل میں بیداری آتی ہے اور شعوراورآگہی کافروزاں احساس طرب انگیزی بخشتاہے۔ فکر وفلسفہ کا احتساب بھی سامنے آتاہے۔ اقبال کا کائناتی تصورقضاوقدراور تسلیم ورضاکااندازخالصاًاسلامی رنگ لئے ہوئے ہے۔ ان کی شاعری میں گہری معنویت اور حکمت وتاثیر ہے جوفی الحقیقت شفا لمانی الصدور سے عبارت ہے۔ قرآن کریم اور اسکی تعلیمات سے اقبال کوغیرمعمولی ربط وتعلق تھا۔ اسلامی تصوف کی شرح وبسط کرتے ہوئے اقبال نگاہ، صحبت ، فیض شیخ ، فنا وبقا، عشق اور اتباع رسول کی تلقین کرتے ہیں۔ ان کے تصورفقرمیں خدمت خلع ،حفاظت دین حنیف ،خلافت فی الارض اور حکومت اسلامی کی بنیاد ہے ڈاکٹر عقیل ہاشمی نے اقبال کے افکار کی سچائیوں ، لطافتوں اور نزاکتوں کوگہرائی سے سمجھانے کی کوشش کی ہے۔
 
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 420