donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Tajziyati Mutalya
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Monazir Ashiq Harganvi
Title :
   Pachees : Joginder Pal

ڈاکٹرمناظرعاشق ہرگانوی
 
پچیس :جوگندرپال
 
جوگندرپال اردو افسانے کی نئی جہات ہیں، ان کے فن میں روشنی کاانعکاس ہے۔ ان کے کینوس پر مختلف پیکر کی مکمل تصویرملتی ہے۔ تہذیبی اور ثقافتی مورچے کی برتری ان کے یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔خارجیت ، داخلیت مادیت اور روحانیت کاتناسب بھی ملتا ہے۔ شکست آرزواور شدت یاس کے نقوش بھی ابھرتے ہیں۔ اور معانی کاتعددلطف اور شوخی کاباعث بھی بنتاہے۔ اس کتاب میں ان کے پچیس افسانے شامل ہیں۔ بے گور، گرین ہائوس ہیررانجھا، کرن کرن، اٹھارہ ادھیائے پناہ گاہ، سانس سمندر، جیتے جی، مقامات، جاگیردار، مہاجر، مارکیٹ اکانومی، بھوک پریت ، سٹرپ ٹیز، باشندے بیک لین ، بادشاہ ہرامبے معجزہ نازائیدہ، بجھتے سورج کاسمے مہابھارت، تمناکادوسراقدم ، نہیں رحمن بابو،اور پرندے میں ان کافن انتہائی بلندیوں پر ہے۔ ان کے واقعات، ان کے کردار اور وقوع پذیرحالات خودبولتے نظرآتے ہیں، زندگی کی گہری سچائیاں اور صنعتی عہد کی حشر سامانیاں تخلیقی اظہار میں جذب ہوکر جوگندرپال کے اثروتاثیرکوگہراکردیتی ہیں۔ سچ تویہ ہے کہ ان کے افسانے اپنے عصرکی پہچان ہیں جوتہہ داری اور پہلوداری کے طویل تجربے اور مشاہدے کے نفسیاتی اورجمالیاتی مطالعہ سے واقف کراتے ہیں۔
 
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 345