donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Tajziyati Mutalya
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Monazir Ashiq Harganvi
Title :
   Rasheed Amjad Aik Motalya : Dr. Shafaq Anjum

ڈاکٹرمناظرعاشق ہرگانوی
 
رشیدامجد، ایک مطالعہ:ڈاکٹر شفق انجم
 
اردو کے قیافہ شناس جدید افسانہ نگار رشیدامجد منفردلب ولہجہ رکھتے ہیں۔وہ تخلیق کی سطح پر طاقتوراور تونا شخصیت کے مالک ہیں۔ نصف صدی سے اپنی پہچان اور شناخت بنائے رکھنے میں کایاب اور کامراں ہیں انہوں نے ہرافسانے میں وقت پر انگلی رکھی ہے۔ازلی وابدی صداقتوں کوچھوتے ہوئے کئی زمانوں میں ان کے کردار سانس لیتے ہیں۔شعری وسائل کواسلوب میں بروئے کارلاتے ہیںکئی حواسوں کو ایک دوسرے پر منطبق کرتے ہیں اور تہہ دارشعور کے ابلاغ سے فن کو نمائندہ جہت بخشتے ہیں اور انفرادی تشخص کا ثبوت سامنے لاتے ہیں رشید امجد ناقدبھی ہیں۔ انہوں نے تخلیقی پہلوئوں کے ساتھ نئے تنقیدی رویے پر بھی لکھاہے۔ اور نئے ادب کوپرکھا جانچا ہے، تفہیم عطا کی ہے اور نقطہ نظر کوتراشااور ہمہ جہت بنایاہے !رشید امجد صحافی بھی ہین، درس وتدریس سے ساری زندگی وابستگی کی وجہ سے ایک اچھے استاد بھی ہیں۔ نصف درجن اعزازانہیں ملاہے اور درجن بھریونیورسٹیوں میں تحقیقی مقالے ان پر لکھے گئے ہیں تنقید وتحقیق کی پانچ کتابیں شائع ہوئی ہیں۔ تیرہ افسانوی مجموعے طبع ہوئے ہیں، ترتیب وتالیف کی دس کتابیں اور مجلے منظر عام پر اائے ہیں اور چاررسائل ان کی ادارت میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ ان کی یادداشت کی کتاب، تمنا بے تاب کے تین ایڈیشن چھپ چکے ہیں۔ رشیدامجدکے لکھے پر اور ان کی شخصیت پر بہت لکھاگیاہے۔ ڈاکٹر شفیق انجم کی کتاب میں سوانحی کوائف، اعتراف فن، مشاہیر کے منتخب خطوط انٹرویوز نمونہ تحریر، اور چندآراکے عنوان کے تحت رشیدامجد پر بھر پور مواد ہے۔
 
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 441