donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Tajziyati Mutalya
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Monazir Ashiq Harganvi
Title :
   Syed Sadat Ali Khan : Prof. Abdul Mannan Tarzi

ڈاکٹرمناظرعاشق ہرگانوی
 
سید سعادت علی خاں:پروفیسر عبدالمنان طرزی
 
ایجوکیشن پبلشنگ ہائوس، دہلی سے شائع شدہ یہ کتاب شخصیت اور شاعری کااحاطہ کرتی ہے۔ لیکن سیدسعادت علی خان کو جس انداز نظرسے پروفیسر عبدالمنان طرزی نے دیکھا،پرکھا اور جانچاہے ایسی تحقیق اور تنقید کی کتاب اردو میں کم لکھی گئی ہے۔ پچاسی عنوانات کے تحت ایک ایک پہلو، نکتے، اعمال وافعال اور ساختہ وپرداختہ حقیقت پسندی، ساتھ ہی مدمل انداز نقد کے محسوسات اور نظریہ تطابق کوطرزی صاحب نے آفاقی صداقت بخشی ہے۔ اس کتاب میں تحس ہے، صراحت ہے تغلب ہے اور معنویت کی تہہ داری ہے۔ سعادت علی خاں نواب تھے۔ان کی پیدائش ۱۸۷۹ میں ہوئی تھی۔ دربھنگہ کا پیغمبرپوران کامولد ہے۔ خمخانہ جاوید تاریخ شعرائے بہار، آئینہ ترہت وغیرہ تذکرہ کی کتابوں میں ان کاذکرملتاہے۔ انہوں نے کئی رسائل اور گلدستے کی سرپرستی کی چونکہ لاولد تھے اس لئے شعر وشاعری اور شکار وسیر وتفریح کاشوق تھا۔ ان کاکلام اپنے دورکے اہم رسائل میں شائع ہوتاتھا۔ عبدالمنان طرزی نے دیوان پر توجہہ دینے کے ساتھ ساتھ ان رسائل اور گلدستے تک بھی رسائی حاصل کی ہے جن میں نواب سعادت موجود ہیں۔ یہ طرزی صاحب کاتحقیقی اعتماد ہے کہ انہوں نے قاضی عبدالودود جیسے محقق کی رائے کی تردید کی ہے۔ سائنٹفک طریقہ تحقیق کی یہ کتاب اکیسویںصدی کے محققوں کیلئے مشعل ہدایت ہے اور سعادت علی خاں کے ساتھ ساتھ دربھنگہ کے جغرفیائی زرعی سیاسی پس منظر پر،مسلمانوں کی حکومت اور میتھلی ادب پر بھی دستاویز ہے۔ نت نئی صورت کے دھندلکھوں کوروشنی کی گرفت میں لینے کی یہ عطا طرزی صاحب کاایک اور کارنامہ ہے جس سے باربار استفادہ کیاجائے گا۔
 
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 351