donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Tajziyati Mutalya
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Monazir Ashiq Harganvi
Title :
   Tahqiqate Asar : Prof. Md. Ali Asar

ڈاکٹرمناظرعاشق ہرگانوی
 
تحقیقات اثر:پروفیسر محمدعلی اثر
 
ڈاکٹر محمد علی اثر بنیادی طورپر محقق ہیں۔ دکنی ادب کے ماہر ہیں۔ اور زبان کے کارخانے کوکھنگالنے کالشکر ی حوصلہ رکھتے ہیں۔ ادب کے مہہ وسال کو انہوں نے پینتیس مطبوعہ کتابوں کے ذریعہ جس طرح معنوی اعتبار بخشاہے اس میں وسعت ہے اور تفصیلی مطالعہ ہے۔ تحقیقات اثر، میں سترہ مضامین شامل ہیں جن میں تحقیق زیادہ ہے لیکن تنقید بھی ہے۔ محمد قلی شاہ کی سیرت وشخصیت، برہان الدین جانم اور ان کے نثری کاتحقیقی وتنقیدی مطالعہ، غواصی کی مثنویوں کاتقابلی مطالعہ، دبستان بیجا پور کاسیاسی اور تہذیبی منظر نامہ، سلطان عبداللہ اور غواصی ، قطب شاہی عہدکے تہذیبی وثقافتی کارنامے، ملک الشعرا ملا نصرتی چند نئے حقائق سخنوران عہد ولی وسراج مثنوی جیسے مضامین اور زبان وادب کی تاریخ کے بنیادی پتھر ہیںکیونکہ دکنی ادب کی نئی دنیا کی تلاش کے ساتھ تہذیبی وثقافتی تاریخ بھی ان میں ہے۔ محمد علی اثر تلاش وجستجو سے کام لے کر دھیان کی سڑھیاں چڑھتے ہیں اور طلسم خانہ کی محفلیں سجانے کاہنرجانتے ہیں۔
 
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 387