donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Tajziyati Mutalya
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Monazir Ashiq Harganvi
Title :
   Tamil Nadu Mein Urdu Ghazal : Dr. Safa Shakir

ڈاکٹرمناظرعاشق ہرگانوی
 
تمل ناڈو میں اردوغزل:ڈاکٹر صفہ شاکر
 
ڈاکٹر آصفہ شاکر کی باتصویر کتاب اس لئے بھی اہم ہے کہ تم ناڈو میں اردو غزل کے حوالے سے یہ پہلی اور بھر پور دستاویزہے۔ چارابواب میں منقسم اس تحقیقی اور تنقیدی کاوش میں دشوارمرحلے کا سورج اور سخن فہمی کی مہارت ہے۔ تمل ناڈو میں اردو زبان وادب کاآغاز وارتقا، اردو شاعری ادب بطور پس منظر غزل، منزل بہ منزل، جیسے مضامین کے ساتھ پہلا دور 1650 تا1799دوسرادور1800تا1899 اور تیسرا دور 1900تا حال پر محیط ہے پہلے دور میں 11دوسرے دور میں 10تیسرے دورمیں63شاعروں کی غزلوں کا تنقیدی جائزہ شامل ہے۔ تہذیبی ذہنیت اور ثقافتی اشتراک پر اس کتاب میں وافرموادملتاہے۔ تمل ناڈو کے اردو غزل گوشاعروں کے یہاں عشق ومحبت اور فردبیتی کے ساتھ افراد پر بیتی کیفیات کی جوتہیں ہیں ان کو آصفہ شاکر نے تنقیدی بصیرت سے اجا گر کیاہے۔ ہر شاعر کاتنقیدی وتجزیاتی جائزہ ومطالعہ اہمیت اور انفرادیت کاحامل ہے۔ اردو غزل کے تنقیدی سرمایہ میں یہ کتاب اضافہ ہے۔
 
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 338