donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Tajziyati Mutalya
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Monazir Ashiq Harganvi
Title :
   Tareekh Nasar Urdu Tamil Nadu : Prof. Syed Safiullah

ڈاکٹرمناظرعاشق ہرگانوی
 
تاریخ نثر اردو تمل ناڈو:پروفیسر سید صفی اللہ
 
علاقائی ادب کے حوالے سے پروفیسر سیدصفی اللہ کی یہ کتاب روشن ساعتوں کوگرفت میں لینے کی کامیاب کوشش ہے۔ تمل ناڈو کا تاریخی پس منظر، تمل ناڈو کا علمی وتہذیبی پس منظر، تمل ناڈو میں اردو زبان و ادب کاآغاز تمل ناڈو میں اردو کاارتقا۱۸۵۵تک دکنی کانشاۃ ثانیہ فورٹ ولیم کالج اور اس کی ادبی خدمات انگریزی عہد میں اردو نثر اور اردو نثر آزادی کے بعد جیسے عنوانات کے تحت تمل ناڈو میں اردو نثر لکھنے والوں کا تفصیلی اور محققانہ جائزہ لیا گیاہے۔ قدیم وجدید76شخصیتوں کے کارناموں تک رسائی اور تحقیقی وتنقیدی بحث سے مساعی جمیلہ پر نظر سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں لسانی جائزہ ہے اور زبان کے فروغ میں عہد بہ عہد کردار کااور اک بھی ہے۔ اردونثر کی قوت اور ہمہ جہتی ترقی کابھی اندازہ لگایا جاسکتاہے۔ ایسی کتابیں محنت چاہتی ہیں سیدصفی اللہ نے جی داری سے کام لے کرسیپ سے موتی نکالنے کاکام کیاہے اور جوہر شناسی کاثبوت پیش کیاہے۔
 
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 382