donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Tajziyati Mutalya
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Monazir Ashiq Harganvi
Title :
   Toofan Ki Zad Per : Rizwan Ahmad

ڈاکٹرمناظرعاشق ہرگانوی
 
طوفان کی زد پر:رضوان احمد
 
ڈاکٹر رضوان احمد افسانہ نگار اور صحافی ہیں۔ گذشتہ پچاس سال سے وہ افسانے لکھ رہے ہیں۔ ان کے افسانوی مجموعے مسدودراہوں کے مسافر ’’۱۹۷۷‘‘فصیل شب’’۱۹۸۲‘‘اورکن فیکون ۱۹۷۷‘‘منصہہ شہود پر آکر مقبول ہوچکے ہیں۔ اب ۲۰۰۹ کی آخری سہ ماہی میں چوتھا مجموعہ منظر عام پر آیاہے۔اس میں اکیس افسانے شامل ہیں۔ خوں آشام، قیامت ابھی نہیں آئے گی، اب یہاں نہیںرہناہے، طوفان کی زد پر گیا، الوداع، شک، رتوندی، کہیں کچھ، شوربہت ہے، پرشکستہ گواہی ، بدھوبن مانس کا آخری کبت پیرو مرشد اور آیئے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی میں زندگی کی پیچیدگیوں اور فرد کے جذب واحساس سے مملوکیفیات کی تہہ داریوںکواپنے خلقی امکانات کی توسیعانہ کردار میں رضوان احمد نے پیش کیا ہے۔ ان کی فلاقیت اپنے عہد کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے تہذیبی اورثقافتی سرمائے کی ثروت میں اضافہ کیا ہے۔ ان کی فکری رہ گذرکے اندر روشنی کاپرتوہے۔ یہ روشنی مٹی کی خوشبوسے گندھی ہوئی ہے۔ وہ باریک بیں ہیں، تازہ دم ہیں اور وسیع النظر ہیں۔ ان کے تخلیقی عمل میں زندگی کے تجربے کی شدت اورتوانائی ہے۔ اسی لئے ان کے افسانے کی ترجیحات میں اسرارورموز، فنی بصیرت اور لفظیات وتلازمات کوبرتنے کاشعور دیکھاجاسکتاہے۔
 
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 463