donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Tajziyati Mutalya
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Md. Hamid Seraj
Title :
   Adbi Jarida Naya Adab,Banglore-Taaruf

 

ادبی جریدہ " نیا ادب"-بنگلور-تعارف
 
محمد حامد سراج
 
 ایک ایسا جریدہ جس کے مندرجات اس کی ادبی قد قامت کا پتہ دے رہے تھے ۔ 812 صفحات کے اس ضخیم ادبی جریدے میں شامل گوشے ایسے تھے جنہیں پڑھ کر میں سرشار ہو گیا ۔ ایک بار پھر ڈاکٹر مغنی تبسم مرحوم  ڈاکٹر شہر یار مرحوم کا " شعر وحکمت" اور محمود ایاز کے " سوغات" کی یاد تازہ ہو گئی ۔ ویسا ہی بلند قامت جریدہ میرے سامنے تھا۔ جی ۔۔۔۔ میں بات کر رہا ہوں خلیل مامون کے ادبی جریدے " نیا ادب" کی ۔۔۔۔! مدیر اعلی کے ساتھ مدیران میں ڈاکٹر انیس صدیقی اور شائستہ یوسف کے نام شامل ہیں ۔ اپنی بات میں خلیل مامون کا نقطہ نظر جاننے کے لَیے اداریہ سکین کر کے فائل اٹیچ کر دی ہے ۔ مندارجات کی مکمل فہرست بحی ساتح اٹیچ ہے ۔اس شمارے میں خصوصی مطالعے کے زیر عنوان جو گاشے شامل کئے گئے ہیں وہ خاصے کی چیز ہیں ۔گوشہ منیر نیازی جس مین شفیع شوق ' نور فاطمہ ' اور محمد رضوان رعنا کے مضامین شامل ہیںگوشہ منشاء یادجس میں رشید امجد کا مضمون " منشاء ےاد : چند ےادیں چند باتیں شامل ہےگوشہ عمیق حنفی جس میں عالم خوند میری ' عتیق ا للہ ' کے مضامین ہیںگوشہ صلاح ا لدین پرویژاس گوشے میں سراج منیر مرحوم کو مضمون " سبھی رنگ کے ساون: ایک مطالعہ" کے ساتھ ابو ا لکلام قاسمی اور منظر حسین کے قلم کے شہ پارے شامل ہیں ۔گوشہ شفیق فاطمہ شعری میں مصحف اقبال توصیفی کی شفیق فاطمہ شعری کے ساتح ایک بے تکلف گفتگو شامل ہے اور شاعرہ کا کلام !
 
گوشہ چندر شیکھر کمبار
 ایک ایسا گوشہ ہے جس میں ماہر منصور کی ان کے ساتح گفتگو شامل ہے اور ان کی منتخب کنٹرا نظموں کا ترجمہ شامل ہے
گوشہ کوی کو عبد ا لرحمن اس میں عظیم تمل شاعر اور مفکر کووی کو عبد ا لرحمن  پر سجاد بخاری کا مضمون شامل ہے
ناولٹ
فیاض رفعت کے ناول " بنارس والی گلی" کا پہلا باب اس جریدے کی زینت ہے
اس کے علاوہ افسانے ' نظمیں ' غزلیں ' اور تراجم شامل ہیں ۔
رابطہ : آل انڈیااردو منچ ' فلیٹ ۔ ایف /4 ' فرسٹ فلور پارک ویو اپارٹمنٹ ' کیمپ روڈ '      بنگلور انڈیا ۔ 9243083204۔۔۔
++++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 669