donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Women -->> Women Page
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Bhabhi Aur Nanad Ka Khoobsurat Sa Rishta

 

بھابھی اورنند کا خوبصورت سا رشتہ 


    نَند بھابھی کا رشتہ کچھ کھٹا تو کچھ میٹھا ہوتا ہے۔ اس لئے ان میں اتنی ہی دوستی اور اتنی ہی نوک جھونک ہوتی ہے۔ بھابھی کو یہ رشتہ سسرال کی طرف سے ایک تحفہ کی شکل میں ملتا ہے۔ نند جو گھر بھرکی لاڈلی ہوتی ہے، ہرکوئی اس کے نخرے اٹھاتے ہیں۔ ساس سسر کے دل کا سکون تو بھائیوں کی چہیتی ہوتی ہے۔ ایسی کونسی چیز ہوتی ہے جو ان دونوں کے رشتے میں اختلاف پیدا کردیتی ہے۔ کچھ معاملے ایسے ہوتے ہیں کہ بھابھی گھر کے ماحول میں سکون لانے کی کوشش کرتی ہے تو نندصاحبہ اس کو بگاڑ دیتی ہیں۔ گھر کے ہر فرد کے دل کی عزیز ہونے کا اکثر نند غلط فائدہ اٹھاتی ہیں۔ اکثر بھابھی کی کوشش رہتی ہے کہ اس کے اور نند میں کڑواہٹ نہ آئے۔ اس کے علاوہ نند کو چھوٹی بہن کا درجہ دیتی ہے اور اس کے ساتھ بہت ہی خلوص سے پیش آتی ہے۔

     اکثر اوقات بھابھی نند صاحبہ کی ہربات مانتی ہے تاکہ گھر میں کسی قسم کا کوئی تنائو نہ رہے۔ نندکی طنز بھری باتوں کو بھابھی درگزر کرتی ہے، وہ پوری ایمانداری کے ساتھ دونوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی جد و جہد کرتی ہے۔ اس کے برخلاف اگر نند کا مزاج تیز ہو تو بھابھی کا جینا دو بھر ہوجاتا ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہنگامہ برپا کردیتی ہے۔ بعض دفعہ نند صاحبہ بھائی اور بھابھی میں لڑائی لگانے کی کوشش کرتی ہے اور دونوں میں اختلافات پیدا کردیتی ہیں۔ اگر بھابھی کسی بات کی مزاحمت کرتی ہے تو اپنی غلطی ان کے سر ڈالتی ہے اور خود بری الذمہ ہوجاتی ہے۔ بھابھی کے ساتھ کبھی کبھی نندصاحبہ بدتمیزی اور بداخلاقی سے پیش آتی ہے اور ہر معاملے میں اپنا بڑھاپن دیکھتی ہیں تاکہ گھر میں اس کی اہمیت برقرار رہے۔ ایسی حالت میں بھابھی اپنی سوجھ بوجھ سے کام لے کر صبر کرتی ہے، نہیں چاہتی کہ گھر کا ماحول خراب ہو۔

     اکثر دیکھا گیا ہے کہ بھابھی اور نند میں اس قدر دوستی پائی جاتی ہے کہ ہر بات وہ ایک دوسرے سے کہتی ہیں اور ا پنے دل کی ہر بات نند صاحبہ بھابھی سے شیئر کرتی ہے، بھابھی اس کی رازدار بن جاتی ہے۔ ہر موقع پر اس کا ساتھ دیتی ہے، کسی طرح کی کوئی تکلیف نہیں ہونے دیتی۔ اگر بھابھی نند کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو نند کو بھی ان کے ساتھ اچھا برتائو  رکھنا چاہئے۔ نندصاحبہ کوشش کرے کہ اپنی والدہ کے سامنے بھابھی کی شکایت نہ کرے۔ بھابھی کو بھی احساس رہے کہ وہ بھی نند کی کوئی بری بات اپنے شوہر کو نہ بتائے۔ اگر ہر معاملے کو یہ دونوں مل کر اچھے انداز میں حل کریں تو جھگڑے کی کوئی نوبت ہی نہیں آئے گی۔ نند کو چاہئے کہ چھوٹے چھوٹے کاموں میں بھابھی کا ہاتھ بٹائے۔

     یہ ایک ایسا رشتہ ہے جہاں ایک طرف ساس تو دوسری طرف شوہر پس جاتے ہیں۔ اکثر تو دونوں کا ووٹ اپنی بیٹی اور بہن کی طرف ہوتا ہے۔ بھابھی اور نند ایک دوسرے کو محبت اور عزت دیں ، کبھی بھی ایک دوسرے پر کیچڑ نہ اچھالیں بلکہ اپنے رشتے میں مٹھاس لانے کی کوشش کرے اور لڑائی جھگڑے سے کافی دور رہیں۔ اگرکوئی پریشانی ہو تو مل کر دور کریں۔ اگر دونوں چاہے تو گھر بھرمیں خوشیاں بکھیرسکتی ہیں اور محبت کے سہارے اس رشتے کو مضبوط بنائیے اورکوئی بات کو طول مت دے جو آپ کے مابین دشمنی پیدا کردے۔ ایک دوسرے پر بہتان مت لگائیے۔ نند صاحبہ ایسی کوئی حرکت نہ کریں جو بھابھی کو گراں گزرے۔ بھابھی بھی نند صاحبہ کی نادانیوں کومعاف کرے اور اپنے اچھے برتائو سے ان کا دل جیتنے کی کوشش کرتی رہے اور اپنے بڑے ہونے کا ثبوت دے اور نند صاحبہ کی غلطیاں نظر انداز کردے تب ہی آپ کا رشتہ ایک ڈورمیں بندھ سکتا ہے۔ 

****************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 716