donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abdul Mannan Tarzi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* شمیم قاسمی:نئی شعریت کی تلاش *
شمیم قاسمی:نئی شعریت کی تلاش
 
(ڈاکٹر عبدالمان طرزی (دربھنگہ
 
نام ہے جن کاشمیم الدین پراحمد علی
وہ جہانِ علم وفن میں ہیں شمیم قاسمی
ہے نصیرالدین ہی جوآپ کے والد کانام
جائے پیدائش یقینا آپ کی ہے سہسرام
جنوری پہلی ہواور انیس سوچون رہے
قاسمی کی اس کوتاریخ ولادت مانئے
جب شمیم قاسمی نے پاس بی اے کرلیا
مل گئی انٹرمیڈیٹ کانسل میں ہی جگہ
خواب کچھ ہوتے ہیں جورکھتے نہیں تعبیربھی
ہرچراغ شوق کی قسمت کہاں تنویربھی
گم شدہ موسم جوان کاشعری مجموعہ ہوا۔
آپ کی نظموںکااک مجموعہ ہے، آتش فشاں
ہائے وہ اک کاہش دل داستاں درداستاں
رکھئے کام موسم سے پہلے ہی اگرلفظِ اڑان
تیرسرا مجموعہ فن شعر گوئی کی ہے جان 
دو اہم اعزاز تخلیقوں پہ اپنی پاگئے
ان میں اک منسوب ہے پرکاش فکری نام سے
اوربنارس ہی کے شاعرتھے حفیظ اک جوبڑے
دوسرااعزازہے واسبتہ انکی ذات سے
آپ کے اسلوب سے ہے آپ کی پہچان بھی
کرتے اسلوب مروج ہی سے وہ کچھ انحراف
فنی ہیئت سے مگران کونہیں ہے اختلاف
گرجدیدیت کاپاتے ہیں اثران کے یہاں
توہیںمابعدجدیدیت کی رہ پر بھی ہیں چلے
کچھ اثر ان پرظفراقبال کابھی دیکھتے
وہ ہیں تخلیقوں میں داعی ہئیتی تشکیل کے
کب کسی خورشیدفن کے سامنے پڑتے ہیںماند
بے یقینی ،بے ثباتی ہے توکچھ خوفِ اجل
اور پھرحالات کے ماروںکادردِجاں گسل
کرب ہستی بھی اگر تو کچھ سماجی انتشار
گلستان زیست سے کیوںدورہے موجِ بہار
کیوں کسی مجبور کے ہیں روزوشب اندوہ گیں
اورگماںکے ہاتھوں پربیعت کرے کب تک یقین
ان کی تخلیقوں میں ہے ایسے مضامیں کی بہار
روئے گل ہے کیوں چمن میں آج بھی زیرغبار
لفظوں کی ترکیب نوسے کھیلنا آتاہے خوب
پیکرمعنی تماشہ سازبن جاتاہے خوب
بندش الفاظ سادہ جیسے بیوہ کالباس
گل کوشرمادیتی گاہے گلستاں کی سوکھی گھاس
منتظرہیں شعریاتِ نوکے ہی ابتک شمیم
کردے ان کی آرزوپوری تواے رب کریم
 
****************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 500