donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abdullah Salman
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* میں ان کی نعت لکھتا ہوں ہدایت بن کے &# *

نعت نبی  ﷺ

عبد اللہ سلمان ریاض

 

میں ان کی نعت لکھتا ہوں ہدایت بن کے جو آئے
وہی دنیا میں معیارِ شرافت بن کے جو آئے

میں امیدِ شفاعت لے کے ان کے در پہ آیا ہوں
محمد نام ہے جن کا شفاعت بن کے جو آئے

وہ احمد بھی ہیں حامد بھی ہیں یٰسیں بھی ہیں طٰہٰ بھی
اندھیری رات میں شمعِ رسالت بن کے جو آئے

ملائک نے زمیں والوں کو یہ مژدہ سنایا ہے
مبارک ان کی آمد تم کو رحمت بن کے جو آئے

وہ ختم المرسلیں بھی رحمت اللعالمیں بھی ہیں
غریبوں اور کمزوروں کی قوت بن کے جو آئے

سلام ان پر درود ان پر خدا کی رحمتیں ان پر
ہمارے واسطے بابِ اِجابت بن کے جو آئے

ڈبو کر عطر میں خامہ کو سلماںؔ نعت لکھ ان کی
وہ مظہرِ حق اور اسرارِ وحدت بن کے جو آئے



Mob:  9341378921
E-mail: salman_pbh@rediffmail.com

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 265