خوشی کے وقت بھی تجھ کو ملال کیسا ہے؟
عروجِ حسن میں نقشِ کمال کیسا ہے
جو ایک دوجے کو چاہیں تو کیوں نہ اپنا لیں
یہ دِل سے پوچھ کے بتلا خیال کیسا ہے
نہیں جو آنے کے سب ان کی راہ تکتے ہیں
یہ انتظار کا سحرش وبال کیسا ہے
ہے جس کے ساتھ جُڑے اک ہزار اک خدشے
وہ ہجر کیسا ہے حامد وصال کیسا ہے
ابرار حامد