donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abrar Hamid
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نہ جا کر کیوں جتاتا ہے ، جو جانا تھا & *

اگر تو ساتھ چل پڑتا ، سفر آسان ہو جاتا
خوشی سے عمر بھر جینے کا اک سامان ہو جاتا

نہ جا کر کیوں جتاتا ہے ، جو جانا تھا چلا جاتا
بہت ہوتا تو یہ ہوتا کہ میں حیران ہو جاتا

جو میری سمت تو دو گام بھی ہنس کر چلا آتا
میں تیرے اور تو میرے لئے ایمان ہو جاتا

خوشی سے مجھ پہ کیا جانے گزر جانی تھی پھر حامد
گھڑی پل کو بھی تو مجھ پہ جو کچھ قربان ہو جاتا

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 352