* یادِ رفتگاں : بیا د والیٔ ریاستِ می *
یادِ رفتگاں : بیا د والیٔ ریاستِ میسور حیدر علی
احمد علی برقیؔ اعظمی
یاد ہے حیدر علی کا کیا ہمیں یومِ وفات
دیتی ہے درسِ جوانمردی ہمیں جس کی حیات
اس کی عظمت کے نشاں ہیں زیبِ تاریخِ جہاں
والیٔ میسور تھا جس نے کبھی کھائی نہ مات
رزمگاِ زندگی میں تھا وہ سرگرمِ عمل
کیوں نہیں کرتا کوئی عہدِ رواں میں اس کی بات
ٹیپو سلطاں کون تھا یہ اس کا ہی فرزند تھا
شیر خصلت جس کی ہیں وردِ زباں سب کے صفات
عظمتِ کردار کا اُن سے سلیقہ سیکھئے
ہیں سبق آموز وہ اُن پر جو گذرے حادثات
کردیا قربان سب کچھ ملک و ملت کے لئے
چاہتے تھے وہ غلامی سے ملے سب کو نجات
اقتضائے وقت ہے سب لوگ رکھیں ان کو یاد
ذہن میں ہے میرے برقیؔ ایک یادوں کی برات
**** |