donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ahmad Ali Barqi Aazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پولیو کے اس مشن کو کیجئے دنیا میں ع *
پولیو کے اس مشن کو کیجئے دنیا میں عام

احمد علی برقیؔ اعظمی

پولیو کے اس مشن کو کیجئے دنیا میں عام
دیجئے اہلِ وطن کو ڈبلیو ایچ او کا پیام 
خاتمہ اِس کا ضروری ہے جہاں سے اِس لئے
سب پہ لازم ہے کریں اِس کا خصوصی اہتمام
من کے سچے بچے مُستقبل ہیں ملک و قوم کا
کل بڑے ہو کر یہی روشن کریں گے اِن کا نام
ڈبلیو ایچ او چاہتا ہے کردے اِس کا خاتمہ
کیوں کہ ہے سارے جہاں میں پولیو یہ بے لگام
چند بوندوں سے ہے اِس کی نوعِ انساں کی بقا
آئئے ہم سب کریں مل جُل کے اِس کی روک تھام
دیکھ کر مفلوج بچوں کو یہ آتا ہے خیال 
لیتی ہے کس بات کا اُن سے یہ قدرت انتقام
کیجئے لبیک بڑھ کر اس کی اس درخواست پر
ڈاکٹر احمد علی برقیؔہے اس میں پیشگام
*****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 409