donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ahmad Ali Barqi Aazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* لتا منگیشکر کے ستر سالہ فیلمی کیر® *

 

لتا منگیشکر کے ستر سالہ فیلمی کیریئر کی تکمیل پر منظوم تاثرات
 
احمد علی برقیؔ اعظمی
 
فیلمی دنیا میں لتا منگیشکر سرگرم ہیں
اُن کا ستّر سالہ فیلمی کیریئر ہے دلپذیر
ہیں خوش الحانی سے وہ سب کے دلو ں پرحکمراں
فنِ موسیقی میں ان کی شخصیت ہے بینظیر
فیلمی موسیقی ہے ستّر سال پر ان کی محیط
فیلمی دنیا کے لئے ہیں آج بھی وہ ناگزیر
لحنِ داؤدی ہے ان کا تحفۂ پروردگار
ہے ریاضت کا نتیجہ ان کا لانا جوئے شیر
ہیں وہ اقصائے جہاں میں سب کی منظورِ نظر
اُن کا گرویدہ نہیں ہے صرف یہ برِّ صغیر
آج بھی آواز میں اُن کی ہے وہ سوز و گُداز
جیسے ہو سنگیت سے برقیؔ بنا اُن کا خمیر
*********************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 376