donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ahmad Ali Barqi Aazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جس نے اپنے فکر و عمل سے اُن کا استحص&# *
طرحی غزل
 
مصرعہ طرح  مشاعرہ بزمِ اردو قطر: اک جابر کا مجبوروں نے ایسے استقبال کیا
 
احمد علی برقیؔ اعظمی
 
جس نے اپنے فکر و عمل سے اُن کا استحصال کیا
’’ اک جابر کا مجبوروں نے ایسے استقبال کیا‘‘
خاک میں مل گئے اس کے عزایم اپنے ہوئے اس سے بیزار
اُس کے عروج کو حُسنِ عمل سے اپنے رو بہ زوال کیا
ہے فرعون صفت لوگو ں کی اب فہرست میں اُس کا نام
ساری انسانی قدروں کو اُس نے یوں پامال کیا
خونِ ناحق کے دھبے اب جان کی ہیں اُس کی جنجال
گلبدنوں کے خون سے اُس نے دامن اپنا  لال کیا
اُس کی ریشہ دوانی سے کوئی بھی نہیں ہے اب محفوظ
طرزِ عمل سے اپنے نہ جانے کتنوں کو بے حال کیا
بارِ سماعت اس کے لئے ہے مظلوموں کی دادرسی
کردیا بند اُس نے منھ اُس کا، جس نے اُس سے سوال کیا
سرمیں جہانبانی کا سودا ایسا ہے اب اس کی برقیؔ
کردیا زیر اسی کو اُس نے ،جس نے بلند اقبال کیا
**************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 354