donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ahmad Ali Barqi Aazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ایک مدت سے ہوں مشتاق میں جانے کے لئ *
نعتِ رسول مقبولؐ
 
احمد علی برقیؔ اعظمی
 
ایک مدت سے ہوں مشتاق میں جانے کے لئے
’’ آئی پھر یاد مدینے کی رُلانے کے لئے‘‘
تو ہی لے چل مجھے ازراہِ کرم اُن کے حضور
جا نہ آئے بادِ صبا چھوڑ کے جانے کے لئے
میرے قابو میں نہیں ہے یہ مرا جوش جنوں
میں نہ بن جاؤں کہیں کھیل زمانے کے لئے
سامنے روضۂ اقدس کے بصد عجز و نیاز
میں بھی بیتاب ہوں نعت اپنی سنانے کے لئے
باندھ کر رختِ سفر لوگ ہیں اب پا بہ رکاب
میں ہی رہ جاؤں گا کیا اشک بہانے کے لئے
ناخداکوئی نہیں ہے مرا اب اُن کے سوا
کشتیٔ عمر رواں میری بچانے کے لئے
نعت ہے تیرے لئے وجہہِ سعادت برقیؔ
اس سے بڑھ کر نہیں کچھ نام کمانے کے لئے
 
**************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 356