بیادِ سالروزِ تولد و مرگِ ابن صفی
احمد علی برقیؔ اعظمی
آج بھی زندہ ہیں اپنے کام سے ابنِ صفی
اُن کا فن ہے ترجمانِ سوز و ساز زندگی
صِرف باون سال پر تھی زندگی اُن کی محیط
اُن کی تحریریں ہیںشمعِ فکر و فن کی روشنی
اُن کا جاسوسی ادب میں ہے نمایاں اک مقام
پھر بھی اپنے عہد میں تھے وہ شکارِ بے رُخی
اُن کے کرداروں سے ظاہر ہے وہ تھے بیدار مغز
ہے نمایاں اُن کے فن پاروں سے عصری آگہی
ناولوں ہی تک نہ تھیں محدود اُن کی کاوشیں
مرجعِ اہلِ نظر ہے اُن کا ذوقِ شاعری
ایک ہی دن اُن کا ہے یومِ تولد اور وفات
چھین لی چھبیس جولائی نے ہونٹوں سی ہنسی
نام تھا اسرار احمدمحرمِ اسرار تھے
ہوتی ہے محسوس برقیؔ آج بھی اُن کی کمی
*************