بزمِ اردو انجمن: منظوم تاثرات
احمد علی برقیؔ اعظمی
میں ہوں اردو انجمن کے لطف کا منت گذار
جس نے دنیائے ادب میں مجھ کو بخشا ہے وقار
سب کی منظورِ نظر ہوں اس کی بزم آرائیاں
عہدِحاضر میں ہے جو اردو کی وہ خدمتگذار
جس کی اصلاحِ سخن ہے مرجعِ اہلِ نظر
سرور عالم راز نے بخشا ہے جس کو اعتبار
میری نظروں میں ہیں جس کی خدمتیں تاریخ ساز
آکے خود ہی دیکھ لیں مجھ پر نہ ہو گر اعتبار
دیں گے اس میں اہلِ دانش آپ کو دادِ سخن
آپ آئیں لے کے اس میں اپنے ادبی شاہکار
کرتا رہتا ہوں برابر میں بھی اس سے کسبِ فیض
بحرِ ذخّارِ ادب کی ہے یہ دُرِّ شاہوار
قدرداں ہے صدق دل سے اس کا برقیؔ اعظمی
گلشنِ اردو میں ہے یہ انجمن مثلِ بہار
**************