* دیکھے ہیں زندگی کے کئی میں نے رنگ ڈ *
غزل
احمد علی برقیؔ اعظمی
دیکھے ہیں زندگی کے کئی میں نے رنگ ڈھنگ
دلکش ہر ایک رنگ سے ہے دوستی کا رنگ
پیدا کرو دلوں میںمحبت کی وہ اُمنگ
رہ جائیں لوگ دیکھ کے حُسنِ سلوک دَنگ
تسخیرِ قلب سے نہیں بہتر کوئی عمل
تلقینِ مہر و لطف سے اچھی نہیںہے جنگ
دنیا ہے رزمگاہ سنبھل کر رہو یہاں
شیشے کے گھر میں رہ کے نہ پھینکو کسی پہ سَنگ
میں امن و آشتی کا جہاں میں نقیب ہوں
کیوں عرصۂ حیات مرا کررہے ہو تنگ
ہے ڈور زندگی کی تمھارے ہی ہاتھ میں
اُڑتی ہو آسمان پہ جیسے کوئی پَتَنگ
عُنواں میری غزل کا ہے برقیؔ سرودِ عشق
تم بزمِ دل سجاوٌ میں آتا ہوں لے کے چَنگ
***** |