* فخر تم کرتے ہو کس دنیا پہ اے اہلِ جہ *
شیخ سعدی کے اقوالِ زریں کا منظوم ترجمہ:
احمد علی برقی اعظمی
فخر تم کرتے ہو کس دنیا پہ اے اہلِ جہاں
شہد تم جس کو سمجھتے ہو وہ ہے مکھی کا تھوک
ریشمی کپڑے کئے ہیں تم نے یہ جو زیب تن
غور سے دیکھو انہیں یہ بھی تو ہیں کیڑے کا تھوک
میں تو ہوں دنیا کے اس سود و زیاں سے بے نیاز
ہے بہت نقصان دہ یہ حسرتِ بیجا کی بھوک
****************** |