* شام یہ صلح واتحاد کے نام *
شام یہ صلح واتحاد کے نام
دیتی ہے امن و آشتی کا پیام
مین دعاگو ہوں کامیاب ہو یہ
اس کا کوئی مشن نہ ہو ناکام
آشتی اقتضائے وقت ہے آج
خوف و دہشت نے کی ہے نیند حرام
نور امروہوی کی بزم میں سب
پی رہے ہیں شرابِ امن کا جام
بزمِ النور ان کی ہے سرگرم
پیش کرتا ہوں جس کو اپنا سلام
************** |