* سرگرداں تھے حنیف ’’ زمیں لاپتہ رہی *
-- حنیف تریں کے تازہ ترین شعری مجموعے ’’ زمین لاپتہ رہی ‘‘ پر منظوم تاثرات : احمد علی برقی اعظمی
سرگرداں تھے حنیف ’’ زمیں لاپتہ رہی
ظاہر ہیں اس کتاب سے ان کے مشاہدات
عہدِ رواں کا عکس ہے ان کے کلام میں
ہیں ترجمانِ زندگی ان کی نگارشات
ہیں وہ بشکلِ نظم و غزل اس کتاب میں
وہ پیش کررہے ہیں زمانے کے حادثات
ہے عصری حسیت کا ہر اک شعر ترجماں
ہیں وارداتِ قلب کی ان کے یہ کیفیات
برقی ہے ان کے فن کے محاسن کا قدرداں
عرضِ ہُنر میں ان کے ہیں شعری جمالیات
|