* نامِ رسولِ پاک کو دل سے لیا کرو *
نامِ رسولِ پاک کو دل سے لیا کرو
اُن کے ہی راستے پہ ہمیشہ چلا کرو
رمضان کا ہر ایک پہ لازم ہے احترام
پھر اُس کے بعد جتنا بھی کھایا پیا کرو
افطا اور سحر کا کرو خوب اہتمام
بھوکے ہیں جو تم ان کی خبر بھی لیا کرو
پڑھنا اگر ہے اس کو پڑھو ترجمے کے ساتھ
قرآں کو دل لگا کے ہمیشہ پڑھا کرو
ایمان کا تمہارے تقاتقاضا ہے یہ بھی ایک
جو کچھ پڑھا ہے اُس پہ عمل بھی کیا کرو
قرآن اور حدیث کا جب بھی ہو ذکرِ پاک
اس کو بگوشِ ہوش ہمیشہ سنا کرو
تم سے یہ التجا ہے بصد عجز و انکسار
گر ہو سکے تو برقی کے حق میں دعاکرو
***
|