|
* ہم نوالوں نے ہم پیالوں نے *
غزل
ہم نوالوں نے ہم پیالوں نے
غیر سمجھا ہے اپنے والوں نے
میں نے بخشی ضیاء اندھیروں کو
ظلمتیں دیں مجھے اجالوں نے
کر دیا ہر جواب سے محروم
اپنے بہکے ہوئے سوالوں نے
اپنے پرکھے ہوئے کمالوں سے
دھوکے کھائے ہیں با کمالوں نے
وہ اندھیروں میں منزلوں پہ گئے
ہم کو بھٹکا دیا اجالوں نے
دشمنوں کو مِرا سراغ دیا
میرے پائوں کے پھوٹے چھالوں نے
یہ بھی اک اتفاق ہے طاہر
گھیرا خود ہم کو اپنے جالوں نے
علیم طاہر
Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………
|
|