|
* خود فریبی ہر ایک راہ تری *
غزل
خود فریبی ہر ایک راہ تری
لوٹ لے گی تجھے پناہ تری
پڑگئی جس پہ بچ نہیں پایا
زہر آلود ہے نگاہ تری
گھوٹتی ہے گلا محبت کا
نفرتوں کا ظہور چاہ تری
تجھ میں اتنا ابھی شعور نہیں
مجھ کو پرکھے گی کیا نگاہ تری
ظلم ڈھایا ہے اس قدر تونے
بے اثر ہے ہر ایک آہ تری
الجھنوں کا شکار بن بیٹھا
جس کو حاصل ہوئی پناہ تری
دور منزل سے ہوگیا طاہر
جب سے اپنا لیا ہے راہ تری
علیم طاہر
Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………
|
|