|
* ہم پہ شعلہ بھی پانی پانی ہے *
غزل
ہم پہ شعلہ بھی پانی پانی ہے
یہ تو بس اس کی مہربانی ہے
میں نے دل میں سنبھال رکھا ہے
غم ترے پیار کی نشانی ہے
جی رہا ہوں ستم پہ ہنس ہنس کر
عزم و ہمّت کی مہربانی ہے
تجھ سے ہٹتی نہیں نگاہ کوئی
ایک جادو تری جوانی ہے
گل فسردہ نکھر گئے کانٹے
جانے کیسی یہ باغبانی ہے
توڑ کے رکھ دیا چٹانوں کو
دیکھنے کو تو صرف پانی ہے
سچ کا احساس آج اے طاہر
اک فسانہ ہے اک کہانی ہے
علیم طاہر
Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………
|
|