donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aleem Tahir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* یاد میں تیری چھلکے آنسو آیا موسم ب *
غزل

یاد میں تیری چھلکے آنسو آیا موسم بارش کا
پانی ، پانی ، پانی ہرسُو آیا موسم بارش کا

اب کے برس بھی آیا نہ تو ، آیا موسم بارش کا
دوڑ پڑا ہر دل کا آہُو ، آیا موسم بارش کا

جھیلوں میں لہروں کی لے پر جھوم اٹھے شاداب کنول
جھرنوں میں جھرجھر کا جادو ، آیا موسم بارش کا

بھنورے ڈولے ، پنچھی چہکے ، تتلی جھومے باغوں میں
گائے پپیہا پیہُو پیہُو ، آیا موسم بارش میں

رات اندھیری ، بھیگا عالم ، سرد ہوائیں ، سنّاٹا
جلتے بجھتے اڑتے جگنو ، آیا موسم بارش کا

جل تھل پر پانی کی بوندیں برس رہی ہیں کچھ ایسے
جیسے چھن چھن بجتے گھنگھرو ، آیا موسم بارش کا

اُبھری ہے آنکھوں میںتجلّی ، روح معطّر ، دل مسرور
بکھری ہے احساس کی خوشبو ، آیا موسم بارش کا

سوکھی تھی گرمی سے دھرتی جھلس گیا تھا ہر منظر
ہر منظر ہنستا ہے ہرسو آیا موسم بارش کا

مولا پھر بھی مجھ کو میسر پانی کی اک بوند نہیں
بولے ریگستان میں بالو آیا موسم بارش کا

چہرے پر پانی کی بوندیں پھول پہ جیسے موتی ہیں
ابر کی طرح بکھرے گیسو آیا موسم بارش کا

جاگ اٹھی امید کی کرنیں دہقانوں کی آنکھوں میں
ہنسنے لگا ہے آنسو آنسو آیا موسم بارش کا

البیلے جسموں میں جیسے آگ لگاتی ہیں بوندیں
ہونے لگے ہیں دل بے قابو آیا موسم بارش کا

زحمت نہ بن جائے طاہر رب سے دعا یہ کر لیجئے
رحمت ہو اس کا ہر پہلو آیا موسم بارش کا

علیم طاہر

Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 480