|
* اپنی ادا سے خود ہی گریزاں ہے آج کل *
غزل
اپنی ادا سے خود ہی گریزاں ہے آج کل
انسانیت سے دور جو انساں ہے آج کل
دے گا ضرور پھر کوئی ہم کو نیا فریب
دشمن ہمارا ہم پہ مہرباں ہے آج کل
عیسائی ، سکھ ، فرنگی و ہندو ، جہان میں
ہر قوم کیوں رقیبِ مسلماں ہے آج کل
دِکھلا کے سبز باغ ہر اِک دل کو لوٹنا
یہ کام رہنمائوں کا ایماں ہے آج کل
طاہر ہر ایک دور سے ابتر یہ دور ہے
انساں ہی سے انساں ہراساں ہے آج کل
علیم طاہر
Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………
|
|